آسیبی اثرات کو دور کرنے کے لئے

آسیبی اثرات کو دور کرنے کے لئے قرآنی آیات۔

امام بغوی رحمہ اللہ اور امام ثعلبی رحمہ اللہ نے حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا کہ ان کا گزر ایک ایسے بیمار پر ہوا جو سخت امراض میں منتلا تھا۔ حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے اس کے کان میں افحسبتم سے لے کر آخر تک پڑھ دیں ۔وہ اسی وقت اچھا ہو گیا حضور نبی اکرم ﷺ نے ان سے دریافت کیا کہ آپ نے اس کے کان میں کیا پڑھا ہے
حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا سورہ مومنون کی آخری چار آیات پڑھی ہیں ۔
حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے اگر کوئی آدمی جو یقین رکھنے والا ہو یہ آیتیں پہاڑ پر پڑھ دے تو پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہٹ جائیں
[ابن سنی:۶۳۱،نزل الابرار:۲۷۱،اتقان:۲۱۰]
⚜️وہ آیات یہ ہے ⚜️
أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ ، فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ، وَمَنْ يَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ لَا بُرْهَانَ لَهُ بِهِ فَإِنَّمَا حِسَابُهُ عِنْدَ رَبِّهِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْكَافِرُونَ،وَقُلْ رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ ۔
[سورۂ مومنون،پ۱۸:۱۱۵۔۱۱۸]
فائدہ: اس آیت کریمہ کودونوں کان میں پڑھ کر دم کردے اورپڑھ کر دم کردہ پانی پلادے ،مجرب ہے۔
حضرت ابی بن کعب ؓ کی روایت ہے کہ میں نبی پاک ﷺ کی خدمت میں تھا، ایک اعرابی آیا اور اس نے کہا اے اللہ کے رسول ہمارے بھائی کو جنون بے ہوشی کااثر ہوگیا ہے،
آپ ﷺ نے فرمایا لے آؤ؛چنانچہ اس نے لاکر اپنے بھائی کورکھ دیا،
آپ ﷺ نے یہ آیتیں اس پر پڑھیں،سورہ فاتحہ،سورہ بقرہ کی ۴ ابتدائی آیتیں، الھکم الہ واحد،ایک آیت، آیت الکرسی، سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں،آل عمران کی شھد اللہ انہ ایک آیت ،سورہ اعراف کی ان ربکم ایک آیت ،سورہ مومنون کی آخری آیت فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ سورہ جن کی آیت انہ تعالی جدربنا سورہ صافات کی دس آیتیں قل ھواللہ احد اور معوذتین۔
چنانچہ وہ بالکل ہوش میں آگیا۔
[ابن ماجہ:۲۵۴،ابن سنی:۶۳۳،]
[الدعاء:۱۳۰۵،۱۰۸۰،مجمع الزوائد:۵/۱۱۵]
فائدہ: یہ آیتیں ہمارے دیار میں منزل سے موسوم ہیں،
اس منزل کو اوردیگر ایسی دعاؤں کو جو حفظ وامن وعافیت سے متعلق ہیں جمع کردی گئیں ہیں۔

اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں