تعویزات کے پیچھے حقیقت
آپ نے سنا ہو گا کہ فلاں مقام پر تعویز دفن ہے جب تک وہ نا نکلے گا جادو کا اثر ختم نا ہو گا۔ عموماً ایسے تعویز مطلوب کے گھر یا اسکے آس پاس دبائے جاتے ہیں۔ یہ تعویز کیا ہوتے ہیں۔ دراصل ان تعویزوں کی حیثیت ایک گیٹ وے کی ہوتی ہے جہاں سے شیاطین اور جنات تھرڈ ڈائمینشن میں یعنی مطلوب کے گھر اور اسکی زندگی تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ جنات اور شیاطین کو کیونکہ اپنے ارادے کے تحت انسانوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے لہٰذاء یہ دیگر شیطان نما انسانوں کو استعمال کرتے ہیں جب عامل کا ارادہ کسی دوسرے انسان کو نقصان پہنچانے کے لئے شیطان کے ہمراہ ہو جاتا ہے تو شیطان اس قانون سے بَری ہو جاتا ہے کہ جسکے تحت وہ کسی انسان کو براہ راست کوئی جسمانی یا مالی نقصان پہنچانے سے قاصرہوتا ہے۔
یہ گیٹ وے کیسی قسم کے ہوتے ہیں جیسے مختلف تحائف جو عاملین مطلوب کو دیتا ہے۔ اسکے علاوہ شیاطین گھروں میں موجود آئینوں کو ایک گیٹ وے کی صورت میں استعمال کر سکتا ہے۔ دیگر اشیاء میں مطلوب کے جسم کے اعضاء جیسے بال، ناخن وغیرہ بھی شیاطین کی پسندیدہ گیٹ وے ہیں۔ تعویذات انہی کی ایک قسم ہے۔
تعویزکی طبع متعلقہ جن کی طبع کے مطابق تیار کی جاتی ہے بمطابق عمل جیسے آتش ، باد،آب اور خاک۔ جنات ان چار اقسام کے ہوتے ہیں۔
از استاد محترم غلام نبی قادری نوری
ریپلائی کیجیئے