جسمانی و روحانی امراض سے شفا کے لیے
الله تعالیٰ نے قرآن پاک کو شفا اور رحمت بنایا ہے۔ قرآن پاک کی آیت مبارکہ لو انزلنا ھذا القرآن علی جبل لرأیته خاشعا متصدعا من خشیة الله۔
شفاء امراض میں اکسیر ہے۔ یہ نقش اس آیت مبارکہ کا یے۔
انسان کسی بھی مرض میں مبتلا ہو یقین کامل کے ساتھ کہ شفا دینے والا اللہ تعالیٰ ہے اور اسکا کلام موثر ہے اس نقش کو عرق گلاب میں زعفران ملا کر اور کچھ زردہ رنگ ملا کر تا کہ سیاہی کا رنگ سرخی مائل ہو جائے ایک نقش کاغذ پر لکھ کر مریض کو دیں کہ وہ پاس رکھے۔ دوسرا نقش چینی کی سفید پلیٹ پر لکھ کر پانی سے مٹا کر وہ پانی مریض کو پلائیں اور تیسرا نقش کاغذ پر لکھ کر زیتون کے تیل میں ڈال دیں مریض اس تیل سے روز بیماری کی جگہ پر مالش کرے۔ پہننے اور مالش والا نقش پہلے دن ہی بنانا ہے۔ پینا والا نقش روز بنا کر پلایا کریں۔
یہ عمل مکمل شفا حاصل ہونے تک جاری رکھیں
نقش کو چال کے مطابق لکھنا ہے۔
سب سے پہلے
خانہ نمبر 1 میں 1695
پھر خانہ 2 میں 1696
اسطرح آخر تک ترتیب سے لکھیں۔ جہاں ایک دو تین لکھا ہے وہ نہیں لکھنا وہ بس چال سمجھانے کے لیے ہیں۔
از عامل حسام اللہ قادری
ریپلائی کیجیئے