حاجت روائی

حاجت روائی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔اگر کسی کی کوئی حاجت ہو اور پوری نہ ہو رہی ہو تو سورۃ یسین کی اس آیت مبارکہ سے ان شاءاللہ حاجت پوری ہو گی۔ طریقہ یہ ہے اس آیت مبارکہ کے نقش کو عرق گلاب اور زعفران کی سیاہی سے تھوڑا زردہ رنگ ملا کر لکھیں چال کے مطابق اور اس پر 818 مرتبہ سلام قولا من رب رحیم پڑھ کر دم کریں اور پڑھتے وقت حاجت ذہن میں رکھیں۔
جب تعداد پوری ہو جائے تو کہیں
یا سلام یا رب یا رحیم ( میری یہ حاجت پوری ہو جائے) یہاں حاجت کا نام لیں۔
نقش اتوار جمعرات یا جمعہ کو سورج طلوع ہونے کے فورا بعد لکھیں۔ پھر مرد ہو تو نقش کو دائیں بازو سے باندھ لے اور عورت ہو تو بائیں بازو سے باندھ لیں۔ واش روم لے کر مت جائیں۔ نقش لکھتے وقت اچھی اگربتی جلائیں۔
ان شاءاللہ غیب سے اسباب بن جائیں گے
اجازت عام یے۔
کمنٹ میں میرے لیے دعا کر دیں اور پوسٹ کو شیئر کر دیں۔
دعاگو حسام الله قادری

روحانی معالج۔۔