Universal Mind series. Background composition of human head and fractal clouds to complement your layouts on the subject of mind, dreams, thinking, consciousness and imagination

خواب بدلنے کا طریقہ علم نفسیات کی روشنی میں

قارئین ! آج کا موضوع بہت دلچسپ ہے ۔خواب ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں ۔ یہ ہماری نیند کو پرسکون یا وہشت ناک بنانے میں پوری طرح حائل رہتے ہیں ۔ ہمارے معاشرے میں ایسے لوگوں کی اکثریت ہے جنھیں ڈراؤنے خواب آتے ہیں ۔ ایسے خواب بے معنی ہوتے ہیں ۔ لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ڈراؤنے خواب آتے کیوں ہیں ؟؟؟

قارئین ! آج کا موضوع بہت دلچسپ ہے ۔خواب ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں ۔ یہ ہماری نیند کو پرسکون یا وہشت ناک بنانے میں پوری طرح حائل رہتے ہیں ۔ ہمارے معاشرے میں ایسے لوگوں کی اکثریت ہے جنھیں ڈراؤنے خواب آتے ہیں ۔ ایسے خواب بے معنی ہوتے ہیں ۔ لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ڈراؤنے خواب آتے کیوں ہیں ؟؟؟

خواب بدلنے کا طریقہ ۔۔۔۔ ۔۔علم نفسیات کی روشنی میں

قارئین ! آج کا موضوع بہت دلچسپ ہے ۔خواب ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں ۔ یہ ہماری نیند کو پرسکون یا وہشت ناک بنانے میں پوری طرح حائل رہتے ہیں ۔ ہمارے معاشرے میں ایسے لوگوں کی اکثریت ہے جنھیں ڈراؤنے خواب آتے ہیں ۔ ایسے خواب بے معنی ہوتے ہیں ۔ لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ڈراؤنے خواب آتے کیوں ہیں ؟؟؟
دراصل جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو دماغ کے اگلے حصے کا ایک یونٹ آٹو میٹک ورکنک کرتا ہے ۔ اس ورکنک میں وہ یونٹ یاداشت باترتیب کرکے بمع آواز اور چہرے محفوظ کرتا ہے ۔اسطرح ہماری گزشتہ چند گھنٹوں کی یادداشت پرائمری سے اوریجنل سیونگ پراسیس میں چلی جاتی ہے ۔جہاں یہ نہایت خوردبینی ذرات کی صورت موجود ہوتی ہے ۔
قارئین دماغ کے جس حصے میں سوتے وقت آٹومیٹک ورکنک ہوتی ہے ۔ اس حصے کے ساتھ ہی سونگھنے اور محسوس کرنے کی نسیں بھی واقع ہوتی ہیں۔جو نیند میں پوری طرح ہمارے خواب پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔ کیونکہ دماغ کا وارننگ سسٹم بار بار جسم پر ہونے والے عمل پر غور کرتا ہے ۔ مثلا آپ کو سوتے میں پیشاب کی حاجت ہوئی ہے ۔ لیکن نیند بہت گہری ہے ۔ دماغ کا وارننگ سسٹم اس حاجت سے بار بار آگاہ کرے گا ۔ اس عمل کے دوران آٹومیٹک ورکنک سست ہوجاتی ہے ۔ دماغ کچھ ایسے مناظر پیدا کرتا ہے جیسے آپ رفائے حاجت کیلئے جا رہے ہیں یا فارغ ہو رہے ہیں ۔عموما ایسے مناظر دیکھ کر کافی سیانے لوگ بھی چار پائی کا ستیا ناس کر بیٹھتے ہیں
بالکل اسی طرح سونگھنے کی حسیں بھی ہمارے خواب و نفسیات پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔ آپ نے فایؤ سٹار ہوٹل کے کمروں پر غور کیا ہوگا ۔ جن میں ہر ایک گھنٹے بعد مختلف پھولوں کی بھینی بھینی خوشبو چھوڑی جاتی ہے ۔ دراصل یہی خوشبو ہمارے خواب بدلتی ہے ۔ کیونکہ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو ہمارے جسم پر ہونے والا ہر قدرتی یا مصنوعی عمل ہماری نیند میں ایک منظر تراش رہا ہوتا ہے۔ اس منظر کی نوعیت بالکل جسمانی عمل کی ہم عصر ہوتی ہے ۔ مثلا آپ سو رہے ہیں اور آپ کے پاس کہیں گلے سڑے گوشت کی بد بو آرہی ہے تو یقیناًآپ کا خواب تاریک اور وہشتنا ک ہوگا ۔ کیونکہ اس بدبو سے دماغ کی آٹو میٹک ورکنک متاثر ہورہی ہے ۔ جو بے حال مناظر کو جنم دیتی ہے ۔ اسی طرح آپ اگر گھٹن زدہ ماحول میں سو رہے ہیں تو آپ کو باربار کسی گہری کھائی میں گرنے کا منظر دکھائی دے گا ۔ اگر آپ خوشبو زدہ ماحول میں نیند لے رہے ہیں تو یقیناًآپ سبزہ زار یا خوش اخلاق لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ممکن ہے آپ کو جنت مناظر دکھائی دیں ۔
خواب دیکھنے کے حوالے سے ایک احتیاط بہت لازمی ہے ۔ آپ کھانا کھا کر چہل قدمی ضرور کریں ۔ تا کہ پیٹ میں گیس پیدا نہ ہو ۔یہ سچ ہے کہ پیٹ میں پیدا ہونے والی گیس خوابوں کیلئے نہایت خطرناک ہوتی ہے۔ یہ نیند میں سر کو چڑھ جائے تو سر درد کے علاوہ بھیانک ترین منظر پیدا کرتی ہے ۔ اگر خارج ہوجائے تو اڑوس پڑوس تنگ ہوجاتا ہے ۔لہذا اس سے بچ کر رہیں ۔ خوشبو زدہ خواب ڈپریشن کیلئے بھی موثر ثابت ہوتے ہیں ۔
میں نے بو اور خواب پر پہلا عملی تجربہ ایک ہفتہ پہلے کیا تھا ۔ اس سلسلے میں ،میں نے اپنی جراب کزن کے سراہانے رکھ دی ۔دو گھنٹے بعد میں نے جراب اٹھا کر خوشبو زدہ کپڑا رکھ دیا ۔ مزید دوگھنٹے بعد اسے بیدار کردیا ۔جب اس سے خواب سے متعلق پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ نیند کا طویل عرصہ گندگی کے ڈھیر پر رہا ہے ۔ جہاں اس پر چوری کا الزام لگا کر تشددبھی کیا جاتا رہا تھا۔ قریب تھا کہ اسکا سر مونڈ دیا جاتا ۔ ایک اچھے انسان نے اسے بچا لیا اور وہ خوش نما منظر دیکھنے لگا
میں نے خواب اور میوزک کے درمیان بھی ایک تعلق ڈھونڈا ہے ۔ جسے استعمال کرنے سے خواب نہایت رومانوی اور پر تخیل ہوجاتے ہیں ۔ دل بار بار سونے کو کرتا ہے ۔ اس طریقہ کار میں میوزک کی مخصوص دھنوں کو مخصوص انداز میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ انھیں دھنوں میں آپ اپنے خواب کو ڈیزائن بھی کر سکتے ہیں ۔ چونکہ میوزک گناہ ہے اسلئے میں یہ فارمولہ ہر گز نہیں بتا سکتا ۔۔۔ مہربانی فرما کر صرف اپنے خواب بہتر بنائیے ۔ ناکہ دوسروں کی نیند اڑائیے ۔امید ہے آپ اپنی جرابیں ، بوٹ اور بن دھلے کپڑے مخالف کے خلاف بطور ہتھیار استعمال نہیں کریں گے ۔😁
از غلام نبی قادری نوری