● ســــوال
ایک درود شریف جو کہ درودِ ناریہ کے نام سے بہت مشہور ہے اور مختلف بزرگانِ دین سے اس کے پڑھنے کے متعلق تاکید وارد ہوئی ہے
کیا یہ درود صحیح ہے اور اس کے فضائل درست ہیں؟
📌الجــــواب باسمه تعالی
واضح رہے کہ کسی بھی درود کے پڑھنے کیلئے اس کے الفاظ کا درست ہونا کافی ہے اگرچہ اس درودشریف کے الفاظ آپ علیہ السلام سے ثابت نہ ہوں.
درود ناریہ کے کلمات کچھ یوں ہیں:
⚜️• اللهم صلِّ صلاةً كاملةً، وسلّم سلامًا تامًّا على سيدنا محمّد، الذي تنحلُّ به العقد وتنفرجُ به الكرب، وتُقضى به الحوائجُ، وتُنالُ به الرغائب وحسن الخواتيم، ويُستسقى الغمام بوجهه الكريم، وعلى اله وصحبه وسلم.
⚜️درود ناریہ کا ثبوت
یہ بات تو متفق علیه ہے کہ درود ناریہ کا صیغہ آپ علیہ السلام سے ثابت نہیں ہے، البتہ ہمارے علم کے مطابق ان کلمات کا پڑھنا درست ہے. (اگرچہ عرب علماء اس درود ناریہ کے پڑھنے کو بدعت قرار دیتے ہیں)
⚜️درود ناریہ کی ایجاد اور وجہ تسمیہ
درود ناریہ کے صیغے کو اولا ایجاد کرنے والے کے بارے میں مختلف اقوال ہیں
🔹١- پہلا قول
شیخ احمد الرفاعی رحمه اللہ نے یہ کلمات بنائے ہیں
🔹٢- دوسرا قول:
یہ صیغہ شیخ ابراہیم التازی الوہرانی نے بنایا تھا اور اس درود کا اصل نام درود تازی ہے جو بعد میں درود ناری ہوگیا.
⚜️اس درود کے مختلف نام:*⚜️
📌١. درود ناریہ
کیونکہ یہ درود آگ کی طرح مشکلات کو ختم اور مسائل کو حل کرتا ہے.
📌٢. درود تفریجیة
کیونکہ یہ راستے کھولنے والا درود ہے.
📌٣. درود قرطبیہ:
کیونکہ امام قرطبی اس کا اہتمام کرتے تھے.
📌٤. درود تازیہ
کیونکہ شیخ ابراہیم التازی نے یہ درود بنایا ہے
📌٥. درود نورانی
کیونکہ اس کا پڑھنے والا نورانی.
کتاب خزینة الأسرار میں اس کے بہت سارے فضائل منقول ہیں:
⚜️١. علامہ قرطبی سے منقول ہے کہ جو شخص کسی مشکل کے دفع کرنے کا خواہشمند ہو وہ اس درود کو چار ہزار چار سو چوالیس(٤٤٤٤) بار پڑھے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے دعا کرے تو اس کی حاجت پوری ہوگی.
⚜️٢. امام قرطبی سے منقول ہے کہ جو شخص اس درود کو اکتالیس(٤١) بار پڑھےگا یا سو(١٠٠) مرتبہ پڑھےگا اللہ تبارك وتعالی اس کی ہر حاجت پوری فرمائینگے.*
⚜️٣. شیخ محمد التونسی سے منقول ہے کہ جو شخص اس درود کو روزانہ گیارہ(١١) مرتبہ پڑھےگا گویا اس پر آسمان اور زمین دونوں کی برکات نازل ہونگی
⚜️٤. امام دینوری سے منقول ہے کہ جو شخص اس درود کو ہر نماز کے بعد گیارہ (١١) مرتبہ پڑھےگا اور اس کو معمول بنائےگا وہ اعلی مراتب اور بہترین رزق پائےگا
⚜️٥. ایک بزرگ کہتے ہیں کہ مجھ سے ایک شیخ نے کہا کہ اگر تم اس درود کا اہتمام کروگےتو تم براہ راست آپ علیہ السلام سے مستفید ہوگے اور گویا تمہاری روحانی تربیت آپ علیہ السلام خود کرینگے.
⚜️*اور دیگر کئی اکابرین نے اس درود شریف کو ذکرکرکے اس کے بےشمار فضائل ومناقب بیان فرمائے ہیں
⚜️*تمام مسالک بالخصوص دارالعلوم دیوبند کےکئی بزرگوں کے اور بزرگ اساتذہ کرام کے بھی یہی معمولات میں شامل رہا ہےسخت حالات میں ورد کیاجاتا ہے
⚜️*سلسلہ نقشبندیہ میں یہ درود شریف پابندی سے پڑھا جاتاہے اور اس سلسلہ کے بزرگوں نے اسے اوراد نقشبندیہ میں اھتمام سے ذکر فرمایا ہے
⚜️*یہ درود شریف کئی طریقوں اور مختلف الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ آیا ہے
⚜️*اس میں موجودبعض کلمات دوطرح سےمنقول ہیں
*تنحل بہاالعقد وتنفرج بہا الکرب وتقضی
بہاالحوائج وتنال بہا الرغائب
اس صورت میں “ھا” ضمیر لفظ صلاۃ کی طرف لوٹ رہی ہے
📌اور یوں بھی منقول ہیں :
تنحل بہ العقد وتنفرج بہ الکرب وتقضی
بہ الحوائج وتنال بہ الرغائب
اور اس صورت میں “ہ” *ضمیر جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکات کیطرف لوٹ رہی ہے
*اور بطوروسیلہ اس طرح پڑھنےمیں کوئی حرج نہیں. اور یہ الفاظ شرکیہ ھرگز نہیں
⚜️*بزرگوں نے اس کی صراحت فرمائی ہے
*اور اس کو ناریہ اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ آگ کیطرح سریع التاثیر ہے یعنی جس طرح آگ کا اثر تیز ہوتا ہے اور تیزی کے ساتھ اثر کرتی ہے اسی طرح اس درود شریف کابھی اثر تیز ہے.اور مقاصد وحاجات میں اسکا ورد کرناسریع التأثير ہے
📌عامل کامل ماسٹر محمد شفیع الدین نظامی رحمہ اللہ بہت اچھے اور کامل عامل تھے۔ انہوں نے درودِ ناریہ کے یہ فوائد تحریر فرمائیں ہیں
⚜️ *بعد نماز عشائ، اکتالیس(۴۱) بار روزانہ پڑھنے والا نہ صرف دینی اور دنیاوی آفات سے محفوظ رہتاہے، بلکہ حضورﷺ کے دیدار سے بھی مشرف ہوتا ہے
⚜️ کسی مشکل کے حل کیلئے تین(۳) روز تک تین سو تیرہ (۳۱۳) بار روزانہ قبل از خواب توجہ کاملہ سے پڑھیں۔ انشاء اللہ کامیاب ہونگے۔
⚜️ باپرہیز جلالی و جمالی و جملہ لذات دنیوی سے دست کش ہو کر پانچ سو (۵۰۰) بار روزانہ کامل توجہ سے پڑھنے والےکوقوتِ طیرانی حاصل ہوتی ہے۔اور حضورﷺ کے دربار میں باریابی کا شرف حاصل ہوتا ہے۔
⚜️ نقش قصیدہ بردہ شریف کے درمیانی دائرے میں لکھے گئے آنحضرت ﷺ کے اسم مبارک پر نظر قائم کرکے ستر بار درودِ ناریہ پڑھنےوالابہت جلدجملہ دینی ودنیاوی مشکلات سے نجات پالیتاہے۔ اور اسے جلد ہی منزل عرفان و آگہی حاصل ہو جاتی ہے۔
⚜️کسی بزرگ کے مزار پر سامنے کھڑے ہو کر تین سو تیرہ (۳۱۳) بار درودِ ناریہ پڑھا جائے تو اکثر سوال کا جواب فوراً مل جاتا ہے۔ ورنہ رات کو صحیح اور مکمل جواب خواب میں مل جائے گا۔
⚜️ * کمزور حافظہ والے بچے کو پانی پر یہ درود شریف گیارہ بار دم کرکے متواتراکیس روز پلائیں۔ انشاء اللہ حافظہ تیز ہوجائے گا
📌● درودِ ناریہ کے پڑھنے کی شرعی حیثیت:
درود ناریہ کے کلمات کےمتعلق راجح یہی معلوم ہوتا کہ بالکل درست ہےاس میں کوئی شرکیہ کلمات نہیں ہیں.اور ہمارے علماء ہند وپاک کاعمومی فتوی اسی بات کادیاجاتا ہے کہ اس کا پڑھنا درست ہے، البتہ موجودہ علمائے عرب اس درود کے کلمات کے پڑھنے کو بدعت قرار دیتے ہیں.
ریپلائی کیجیئے