دشمن کی تباہی و بربادی

صرف 7روز میں نتائج سامنے آجائیں

ایک روحانی عمل
جوں جوں قیامت قریب آ رہی ہے لڑائی اور دشمنی کے انداز بھی بدل رہے ہیں۔
کبھی نمبرداری، چوہدراہٹ، حویلی اور ووٹ کی بنیاد پر دشمنی ہوتی تھی مگر آج کا مسلمان اخلاقی لحاظ سے اس قدر کمزور ہو چکا ہے کہ معاشرے میں موجود دشمنیوں کی وجوہات سن کر سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ کئی بار یہ تجربہ بھی ہوا کہ “روحانی علاج” کے سلسلہ میں ای میل اور کالز موصول ہوئیں کہ میں ایک لڑکی کو پسند کرتا تھا اس نے کہیں اور شادی کر لی ہے،
آپ مجھے وظیفہ دیں کہ وہ طلاق لے ورنہ میں اسے قتل کر دوں گا وغیرہ وغیرہ۔۔۔ یاد رکھیں یہ ایک ایسی سوچ اور عمل ہے جو براہِ راست خدائے بزرگ و برتر سے ٹکر لینے کے مترادف ہے۔
ذہنی پستی، گھر کے ماحول کی بے برکتی، ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں دیکھے جانے والے مناظر ہماری اولادوں کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں بنیادی کردار ہیں۔

اس ساری صورتحال میں یقیناً ہمیں اپنے جان و مال کی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔دشمنی تو سگے بھائی سے بھی ہو سکتی ہے۔خاندانی دشمنی، مذہبی دشمنی، سیاسی دشمنی اور پھر روحانی دشمنی۔۔۔
بہر حال اللہ تعالٰی سے خیر طلب کی جانی چاہئیے۔ جو آپ کا برا چاہے اس کی بھلائی کی دعا کریں کہ اللہ اسے ہدایت عطا کرے۔ معاف کرنے والے کے لئیے اللہ اور اس کے حبیب ﷺ نے بے شمار انعام رکھے ہیں۔
آج دنیا میں کسی کے گناہ معاف کریں گے تو روزِ قیامت اللہ ہمارے معاملات آسان فرما دے گا۔
دشمن سے نجات کے وظائف کی اکثر نوبت آتی رہتی ہے۔ جب جان، مال، اولاد اور عزت محفوظ نہ رہے تو پھر منہ بند کرنا بھی ضروری ہوتا ہے ورنہ شریر انسان بے لگام ہو کر دوسروں کے لئیے بھی نقصان کا باعث بن جاتا ہے۔
مگر پھر بھی میرا آپ کے لئیے مشورہ ہے کہ حتی الوسع درگزر کی کوشش کریں۔
اولیائے کاملین کا بھی یہی طریقہ تھا اور ہے۔ بعض ایسے معاملات جس میں فتنہ و فساد کا اندیشہ ہو وہاں دشمن کا خاتمہ ضروری ہوتا ہے
آج کل ہر تیسرا شخص کسی نہ کسی مقدمے میں پھنسا نظر آتا ہے اور جبکہ کئی بے گناہ افراد ناحق مقدموں کی بھینٹ چڑھ کر جیلوں میں قید کی سزا بھگت رہے ہیں
📌جبکہ اغوا برائےتاوان کی وارداتوں میں بھی اغوا کار مغوی کو کئی کئی دن قید میں رکھ کر تشدد کرتے اور اس کے گھر والوں سے بھاری رقوم کا مطالبہ کرتے ہیں.
📌 محبت کے نام پر خواتین اور اس کے فیملی والوں کو ہراساں کرنا
یہ عمل دشمن کو تباہ و برباد کرنے کیلئے سیف قاتل کی خاصیت رکھتی ہے
اگر کوئی دشمن کسی کو بلا وجہ تکلیف دیتا ہو
اوروہ کتناہی بڑا ظالم و سرکش فتنہ پرور یا کمینہ دشمن ہو ذلیل وخوار ہوگا
خود کوئی انتقام لینے کی کوشش نہ کرے
بلکہ اپنے اور اس ظالم یا دشمن یا بدگو کے معاملے کو الله منتقم حقیقی کے سپرد کر دے
کیونکہ ہم جو بدلہ لیں گے وہ چھوٹا اور معمولی ہو سکتا ہے اور نظر آسکتا ہے
📍لیکن الله منتقم حقیقی جب بدلہ لے گا تو وہ نظر نہ آنے والا ایسا بدلہ ہو گا جس کی ہم توقع بھی نہیں کر سکتے ہمارے اندازے اور قیاس سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہو گا.
اگر آپ یاآپ کاکوئی عزیز دوست اس طرح کےکسی مسئلے سے دوچار ہے تو یہ روحانی عمل اسی کیلئے ہی ہے
اجازت کے بغیر پڑھنا منع ہے.
✍️عمل✍️
اسلامی ماہ کے آخری ہفتے والے دن قبرستان ایسے وقت پہنچ جائیں کہ آپ کےپہنچنے کےبعد 🌞 سورج طلوع ہو.
فوراً کسی ایک قبر کے پاس کھڑے ہو کر بغیر بسم اللہ کے 1 مرتبہ سورہ مزمل پڑھیں اور ذرا سی مٹی اسی قبر کے سینےسےاٹھا کر شیشی میں ڈال دیں.
پھر دوسرے قبر کے پاس پر جا کر اسی سابقہ ترتیب سے سورہ مزمل پڑھتے جائیں اور تھوڑی سی مٹی شیشی میں ڈالتے جائیں اس طرح آپ نے70 قبروں کے پاس جاکر سورہ مزمل 70 مرتبہ پڑھنا ہے.
غروب آفتاب سےکچھ دیر پہلے یہ مٹی دشمن کے گھر یا راستے میں ڈلوادیں.
📌 نوٹ
قبرستان سے آنے کے بعد نہاکر کپڑے بدل لیں.
خیال رہےکہ مٹی گھر میں ہرگزنہ لائیں ورنہ خطاء ہوگی.
گھر سے باہر کسی محفوظ جگہ رکھ آئیں.
اگر غروب آفتاب تک مٹی ڈالنے کا موقع نہ ملے تو آنے والے منگل کے روز یہ عمل کرلیں.
📌 ناجائز کرنے والا اپنے فعل کا خودذمہ دار ہوگا.