دعا سیفی شریف ۔۔۔۔
معزز قارئین شرط کے مطابق آپ کی خدمت میں دعا سیفی شریف پر ایک جامع رہنماء مضمون پیش کررہا ہوں ، یہ مضمون ہر فہم کے لیے ان شاء اللہ مفید ہوگا ۔۔۔۔ قارئین زی وقار دعا سیفی اپنی حقیقت میں کیا ہے اور اس کے اسرار و رموز کیا ہیں یہ سب کسی کی عقل و فہم میں نہیں آسکتا اور نہ ہی بیان کرنے کی سکت ہے ۔۔۔۔ بس اتنا کہنا ہی کافی ہے کہ دعا سیفی اللہ کی وہ خالص ترین توحیدی کلمات پر مشتمل ایک دعا ہے جو رب کے نزدیک انتہائی اعلی مقام رکھی ہے ایسی عجیب و غریب تاثیر کی حامل ہے کہ عقل دھنگ رہ جاتی ہے ۔۔۔۔ اس کے شان نزول اور صحت میں کئی رویات ہیں ۔۔۔ مختلف سلاسل میں اسکی مختلف ریاضات ہیں ۔۔۔۔۔
سلسلہ قادریہ میں غوث اعظم شیخ محی الدین عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ اس کے پہلے عامل کامل گزرے ہیں ۔۔۔۔
دعا سیفی کی برکات ۔۔۔۔
دعائے سیفی ان مختلف دعاؤں کا مجموعہ ہے جو اللہ تعالی کی بارگاہ میں بہترین اور مقبول ترین دعائیں ہیں ۔ یہ دعا حضرت جبرائیل علیہ السلام نے اللہ تعالی کے امر سے حضور ﷺ کو سکھائی اور حضور ﷺ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو تعلیم فرمائی ۔ اس کا نام حرز یمانی اور حرز الصحابہ بھی ہے حزر یمانی اس واسطے کہتے ہیں کہ یمن کا ایک بادشاہ جسے دشمنوں سے اپنی سلطنت سے نکال کر اس کے ملک اور سلطنت پر قبضہ کر لیا تھا ۔ اس نے اپنے ملک اور سلطنت کی واپسی کی بہت کوشش کی مگر ہر دفعہ ناکام رہا آخر کار ہر طرف سے مایوس اور ناامید ہو کر یمن کا معزول اور مغلوب بادشاہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور باطنی و غیبی مدد کا طالب ہوا ۔ آپ نے اس کے حال پر رحم فرما کر اُسے دعائے سیفی لکھ کر دی کہ اسے پڑھا کرو انشاء اللہ اس دعا کی برکت سے تجھے جلد ہی اپنی بادشاہی اور سلطنت واپس مل جائے گئی چنانچہ اس بادشاہ نے دعائے سیفی پڑھنا شروع کی اور اسکی برکت سے بہت جلدی اسے اپنی کھوئی ہوئی یمن کی سلطنت واپس مل گئی اور اسے بہت ترقی وعروج حاصل ہوا ۔ اس وجہ سے اس دعا کو دعا یمانی بھی کہا جاتا ہے بعد میں اس دعا کا صحابہ کرام ۔ تابعین اور تبع تابعین بلکہ اسلامی دنیا میں چرچا ہو گیا ۔ اور لوگ اس دعا کی برکت سے اپنی مرادیں اور مہموں میں کامیاب ہوتے رہے ۔
محبوب سبحانی حضرت شیخ عبد القادر جیلانی قدس سرہ العزیز نے اس دعا کو بہت پڑھا ہے اور آپ اس دعا کے پہلے کامل عامل ہوئے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ ایک روز آپ وضو فرما رہے تھے کہ اوپر سے ایک چیل نے آپ کے اوپر بیٹھ کر دی اور آپ کے کُرتے کو پلید کر دیا جس پر آپ نے اوپر چیل کی طرف دیکھ کر فرمایا تیرا سر اُڑ جائے اُسی وقت چیل کا سر تن سے جدا ہو گیا اور وہ آپ کے سامنے زمین پر تڑپ کر مر گیا ۔ اُس وقت آپ رونے لگ گئے ۔ آپ کے خادم نے جو وضو کرا رہا تھا آپ سے عرض کیا کہ جناب کیا ہوا ایک پرندہ ہلاک ہو گیا اور اس کے لئے آپ رو رہے ہیں ۔ اس پر آپ نے فرمایا کہ میں اس چیل کے لئے نہیں رو رہا بلکہ اس لئے رو رہا ہوں کہ میں نے دعائے سیفی اتنی پڑھی ہے کہ میری زبان میرا ہاتھ میرا خیال میری توجہ اور میری نگاہ بلکہ میرا سب کچھ سیف الرحمن یعنی اللہ کے امر کی ننگی تلوار ہو گئی ہے اللہ کے امر اور کُن کی یہ تلوار قیامت تک آسمان اور زمین کے درمیان لٹکی رہی گئی چنانچہ آپنے وہ کُرتہ ایک مسکین کو بطور فدیہ دے دیا اور فرمایا کہ یہ اس چیل کی جان کا فدیہ ہے اور نیا کُرتہ منگوا کر زیب تن فرمایا ۔ تمام دعوتوں اور خصوصا اس دعائے سفی کی کلید حضرت سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ ہیں جن کے حضور سے طالبان دعوت کو عطا ہوتی ہے ۔
سلسلہ قادریہ میں اس دعا کا بڑا عمل چلا آ رہا ہے چنانچہ سلطان العارفین حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ تعالی اپنی کتابوں میں فرماتے ہیں کہ اہل دعوت کی زبان ہرگز سیف الرحمن یعنی اللہ کے امر کُن کی تلوار نہیں بن سکتی اور فقیر عامل اس وقت تک صاحب نظر نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ دعائے سیفی کا ورد کسی بزرگ ولی اللہ کی قبر کے پاس نہ کرے اور کسی اہل روحانیت کی ہم نشینی میں اس دعا کے عمل کی تکمیل نہ کرے ۔
دعائے سیفی کی اسناد میں لکھا ہے کہ ستر ہزار ملائکہ یعنی فرشتے اور ستر ہزار روحانی موکلات اس دعا کی خدمت پر مامور اور مقرر ہیں جو حسب استعداد اور بمطابق قابلیت عامل دعائے سیفی کے پاس حاضر ہوتے ہیں اور اسکے ظاہری اور باطنی اور دینی و دنیوی کاموں میں راہنمائی کرتے ہیں
بزرگان دین فرماتے ہیں کہ جب عامل کہتا ہے
اللھم انت اللہ المالک الحق تو ان تمام موکلات علوی او سلفی میں اس طرح کا ہیجان اور اہتزاز پیدا ہو جاتا ہے کہ جس طرح شہد کے چھتے کو چھیڑنے سے شہد کی مکھیوں میں شور اور انتشار پیدا ہو جاتا ہے اور جس قدر اہل دعوت کے پڑھنے میں باطنی قوت اور کشش پیدا ہوتی ہے اسی قدر موکلات اہل دعوت کے پاس حاضر ہو کر اس کی خدمت پر کمر بستہ ہو جاتے ہیٖں ۔
اگر عامل اہل دعوت قہر وغضب سے مقہوری اور ہلاکت دشمن کے لئے دعا مذکورہ کو پڑھتا ہے تو مؤکلات طرح طرح کے ہتھیاروں اور اوزاروں مثلا تلوار نیزوں تیر کمان وغیرہ سے لیس ہو کر اہل دعوت کے پاس حاضر ہوتے ہیں اور اس کے گرد چکر لگاتے ہیں اور جس آدمی جس گھر والوں یا جماعت کی طرف عامل اشارہ کرتا ہے اس پر مؤکلات جاکر ٹوٹ پڑھتے ہیں اور وہاں تباہی مچا دیتے ہیں ۔
اگر عامل اہل دعوت تسخیر قلوب اور فتوحات غیبی کی نیت سے دعائے سیفی پڑھتا ہے تو مؤکلات ہاتھوں میں طرح طرح کے نقد وجنس اور قسم قسم کے تحفے تحائف اُٹھائے ہوئے عامل کے پاس حاضر ہوتے ہیں اور اگر کسی ایک محبوب اور مطلوب کی تسخیر کے لئے پڑھتا ہے تو مؤکلات اسی محبوب و مطلوب کو زنجیر تسخیرمیں جکڑ کر حاضر کر دیتے ہیں اور دعوت کے عامل کے تابع فرمان بنا دیتے ہیں
حضرت قفیر نور محمد کلاچوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس دعا کو زبانی یاد کرکے بہت پڑھا اور باطن میں اس دعا کی بہت عجیب قوت تسخیر اور تاثیر دیکھی ہے اور اللہ تعالی کے نزدیک اس دعا کی بڑی توقیر دیکھی ہے۔۔۔۔ خیر یہ سارے معاملات یعنی اس درجے کی برکات اس دعا کی زکات کے بعد حاصل ہوتی ہیں لیکن بنا زکات بھی اس کے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔۔۔۔
اس کا باقائدہ چلہ تو شیخ کامل کی نگرانی میں کیا جاتا ہے بنا اجازت اس کا چلہ کرنے والے تباہ و برباد ہوجاتے ہیں لیکن بطور وظیفہ حاجات کی تکمیل کے لیے ہر کوئی اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جس کے پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ
صبح کی نماز کے بعد پہلے ایک مرتبہ سورہ یاسین شریف کی تلاوت کریں بعد میں ایک دفعہ دعائے سیفی کو پڑھیں یعنی کسی بھی حاجت کے پوری ہونے کی نیت سے سات دن تک روزانہ اسی تعداد میں پڑھ کر دعا کرتے چلے جائیں ۔۔۔۔
دعائے سیفی اکثر سلاسل طریقت میں پڑھی جانے والی عظیم دعا ھے، قطب الاقطاب غوث اعظم السید عبدالقادر الجیلانی نے اپنی مشھور و معروف کتاب “سر الاسرار”
میں اوراد خلوت کے بیان میں اور علامہ امام یوسف بن اسماعیل نبھانی نے اپنی کتاب
“جامع الثناء علی اللہ”
کے آخر میں اس مبارک دعا کا ذکر فرمایا ھے۔
دعائے سیفی اللہ جل شانه کی معرفت اور قرب حاصل کرنے کے لیے ایک راز ھے- عارفین فرماتے ھیں کہ اس دعا کے بارہ ھزار خواص ھیں، چھہ ھزار خواص کا تعلق دنیا سے ھے اور چھہ ھزار کا تعلق آخرت سے ھے، جو کوئی اس دعا کو باقاعدگی سے پڑھتا ھے تو پڑھنے والے کو اس دعا کے دنیاوی و اخروی تمام فوائد حاصل ھوتے ھیں-
سید غوث محمد گوالیاری الحسنی فرماتے ھیں کہ دعائے سیفی، اللہ جل شانہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ھے، اس میں ایسے عجائب و غرائب ( اسرار و رموز ) ھیں جو گنے ھی نہیں جا سکتے اور پہر فرمایا کہ اکثر اولیاء اللہ نے اپنے روحانی مراتب کی تکمیل و ترقی کے لیے اس مبارک دعا سے حظ وافر یعنی کثیر حصہ پایا ھے، شیخ ابو عبداللہ اندلسی نے تو یہاں تک فرمایا! جو کوئی دنیا و آخرت میں سعادت مند ھوتا ھے اسے ھی یہ دعا پڑھنے کی توفیق نصیب ھوتی ھے۔
اب یہاں نفع عامہ کے لیے دعائے سیفی شریف کے چند اعمال ذکر کیے جاتے ھیں۔۔۔۔۔۔
1- جو کوئی اس دعا کو صبح شام پڑھنے کی عادت بنا لے تو اللہ کریم اسے اپنی خاص محبت سے نوازتا ھے، یعنی یہ دعا پڑھنے والا، اللہ تعالی کا محبوب بن جاتا ھے۔
2- جو کوئی اس دعا کو اکتالیس مرتبہ پڑھے، اللہ تعالی اسے اپنے اولیاء کی کرامات سے نوازتا ھے، اور باذن اللہ وہ اولیاء کے لیے چراغ کی مانند ھو جاتا ھے-
3- جو کوئی اس دعا کو چالیس دن تک ھر روز صبح کے وقت تین مرتبہ پڑھے تو وہ اولیاء کی کرامت و بزرگی کو پا لیتا ھے، اور مخلوق کے درمیان وہ عزت و وجاھت والا ھو جاتا ھے-
4- جو کوئی انبیاء کرام علیھم السلام میں سے کسی نبی، اولیاء اللہ میں سے کسی ولی، یا اپنے اعزاء و اقرباء میں سے کسی کو خواب میں دیکھنا چاھے تو اس دعا کو اکتالیس مرتبہ پڑھے، باذن اللہ خواب میں زیارت ھو جائے گی۔
5- جو کوئی حضرت سیدنا خضر علیہ السلام سے ملاقات کی نیت سے اس دعا کو اکتالیس مرتبہ پڑھے، یا سات دن ھر روز اشراق کے وقت سات مرتبہ پڑھے تو وہ آپ کی زیارت و ملاقات سے مشرف ھو گا-
6- جو کوئی اپنے اوپر اور اپنے اھل و عیال پر اس دعا کو اکتالیس مرتبہ پڑھے تو وہ دنیا و آخرت کی پریشانی و تنگی سے محفوظ رھیں گے-
7- جو کوئی اس دعا کو باقاعدگی سے پڑھنے کی عادت بنا لے تو اسکا خاتمہ ایمان پہ ھو گا-
8- جو کوئی میٹھے پانی ( شربت ) پہ اس دعا کو پڑھے، اور اپنے اھل و عیال سمیت پیے تو انکی غربت ختم ھو جائے گی-
9- جو کوئی اس دعا کو کسی بھاگے ھوئے یا اپنے کسی قریبی کی واپسی کے لیے کاغذ پہ لکھے، پہر اسی کاغذ پر اس بھاگے ھوئے کا اسکی ماں سمیت نام لکھہ کر کسی بڑے پتھر یا وزنی چیز کے نیچے رکھے تو بھاگا ھوا شخص یا قریبی عزیز واپس آ جائے۔
10- جو کوئی کسی سخت پریشانی کا شکار ھو، اور اس سے خلاصی کی کوئی صورت نہ بن رھی ھو تو شب جمعہ آدھی رات کے وقت اٹھہ کر دو رکعت نفل ادا کرے، اور نبی کریم علیہ السلام کی بارگاہ میں سو مرتبہ درود پاک کا نذرانہ پیش کرے، پہر تین مرتبہ دعائے سیفی پڑھے، اور آخر میں ایک مرتبہ آیة الکرسی پڑھے، تو اللہ کریم اسے پریشانی و تکلیف سے ایسے نجات عطا فرمائے گا جو اس کے وھم و گمان میں بہی نہ ھو گی۔
11- جو کوئی قیدی ھو تو اس دعا کو سات دن تک اشراق کے وقت سات مرتبہ پڑھے، ان شاء اللہ رھائی ملے گی۔
12- اگر کسی کی چوری ھو جائے، اور چور معلوم نہ ھو تو رات کے وقت دو نفل ادا کرے، پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورة والشمس و ضحاها اور دوسری رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورة والضحی اور الم نشرح پڑھے، اس ترتیب سے دو نفل ادا کرنے بعد دعائے سیفی پڑھے، اور کسی سے بات کیے بغیر باوضو ھی سو جائے، تو وہ خواب میں چوری کی ھوئی چیز اور چور دونوں کو دیکھہ کے گا۔۔۔
دعا سیفی کے بے شمار نسخے ہیں لیکن میں نیچے ایک خاص نسخہ پیش کررہا ہوں لنک پر جاکر ڈونلوڈ کرسکتے ہیں ۔۔۔۔
http://www.mediafire.com/file/ruqv1efyooijdty/Dua_e_saifi.pdf/file
فقیر مدینہ غلام نبی قادری نوری
اسلام وعلیکم سر اپنے پیار کو پانے کے لیے دعا سفیئ کو کس طرح عمل میں لایا جائے اور دشمن سے بدلا لینے کے لیا میں نے آپ کا رمضان والا کورس بھی کیا ہے تینوں راضیتوں کا جزاکاللہ
غیر شرعی مقامات پر ایسی دعوات کا استمال سخت نقصان کا باعظ ہے
Slm hazrat maine duae saifi ki riazat nahi ki lekin zahir air chippe dushmanon kay liye parhna chahti
hoon( kisi ko niqsan kay lye nahi to kya hukum hainkya kar sakti hoom
ماشاء اللہ عزوجل بہت عمدہ تحریر پراسرار و رموز میں کنندہ، اللہ رب العزت آپ کے علم و عمل میں برکت و ترقی عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الصادق والامین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم
آمین جزاک اللہ سر
Ma Sha Allah great sir
جزاک اللہ
کیا اس دعا کو پسند کی شادی کی نیت سے پڑھا جا سکتا ؟؟ ہا ہی بھی غیر شرعی ہو گا؟؟مقصد شادی کا ہو تو ؟؟
اپ نے اس کی ریاضت کی ہے؟
جی میں نے اسم ذات اور دعائے سیفی کی ریاضت کی ہے
Assalam-O-Alaikum
JazakALLAH boht khubsurat andaz Mai beyan fermaya hai
Kisi ne pese udhr lye hun or Vapes na kre to kse perh skte Hain
Mne duae saifi or Isme zat ki riyazat ki hai