جن حضرات نے رمضان المبار میں دعا سیفی کی ریاضت کی یہ پوسٹ ان کے لیے ہے علاوہ ازیں جو دعا سیفی کی بااجازت ریاضت رکھتے ہیں وہ بھی اس طریق سے مستفیذ ہوسکتے ہین ۔۔۔۔۔لیکن جن حضرات نے ریاضت نہیں کی یا جنکو اجازت نہیں وہ اس طریقے سے دور ہی رہیں ۔۔۔۔
دعا سیفی اپنی جامعیت کے اعتبار سے ایک جلیل القدر دعا ہے اسی ویب سائٹ پر دعا سیفی کی فیضلت و برکت کے متعلقہ پوسٹ سے تفصیل ملاحظہ فرماسکتے ہیں ۔۔۔ اس پوسٹ میں صرف اعمال دیے جارہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1- جو کوئی اس دعا کو صبح شام پڑھنے کی عادت بنا لے تو اللہ کریم اسے اپنی خاص محبت سے نوازتا ھے، یعنی یہ دعا پڑھنے والا، اللہ تعالی کا محبوب بن جاتا ھے۔
2- جو کوئی اس دعا کو اکتالیس مرتبہ پڑھے، اللہ تعالی اسے اپنے اولیاء کی کرامات سے نوازتا ھے، اور باذن اللہ وہ اولیاء کے لیے چراغ کی مانند ھو جاتا ھے-
3- جو کوئی اس دعا کو چالیس دن تک ھر روز صبح کے وقت تین مرتبہ پڑھے تو وہ اولیاء کی کرامت و بزرگی کو پا لیتا ھے، اور مخلوق کے درمیان وہ عزت و وجاھت والا ھو جاتا ھے-
4- جو کوئی انبیاء کرام علیھم السلام میں سے کسی نبی، اولیاء اللہ میں سے کسی ولی، یا اپنے اعزاء و اقرباء میں سے کسی کو خواب میں دیکھنا چاھے تو اس دعا کو اکتالیس مرتبہ پڑھے، باذن اللہ خواب میں زیارت ھو جائے گی۔
5- جو کوئی حضرت سیدنا خضر علیہ السلام سے ملاقات کی نیت سے اس دعا کو اکتالیس مرتبہ پڑھے، یا سات دن ھر روز اشراق کے وقت سات مرتبہ پڑھے تو وہ آپ کی زیارت و ملاقات سے مشرف ھو گا-
6- جو کوئی اپنے اوپر اور اپنے اھل و عیال پر اس دعا کو اکتالیس مرتبہ پڑھے تو وہ دنیا و آخرت کی پریشانی و تنگی سے محفوظ رھیں گے-
7- جو کوئی اس دعا کو باقاعدگی سے پڑھنے کی عادت بنا لے تو اسکا خاتمہ ایمان پہ ھو گا-
8- جو کوئی میٹھے پانی ( شربت ) پہ اس دعا کو پڑھے، اور اپنے اھل و عیال سمیت پیے تو انکی غربت ختم ھو جائے گی-
9- جو کوئی اس دعا کو کسی بھاگے ھوئے یا اپنے کسی قریبی کی واپسی کے لیے کاغذ پہ لکھے، پہر اسی کاغذ پر اس بھاگے ھوئے کا اسکی ماں سمیت نام لکھہ کر کسی بڑے پتھر یا وزنی چیز کے نیچے رکھے تو بھاگا ھوا شخص یا قریبی عزیز واپس آ جائے۔
10- جو کوئی کسی سخت پریشانی کا شکار ھو، اور اس سے خلاصی کی کوئی صورت نہ بن رھی ھو تو شب جمعہ آدھی رات کے وقت اٹھہ کر دو رکعت نفل ادا کرے، اور نبی کریم علیہ السلام کی بارگاہ میں سو مرتبہ درود پاک کا نذرانہ پیش کرے، پہر تین مرتبہ دعائے سیفی پڑھے، اور آخر میں ایک مرتبہ آیة الکرسی پڑھے، تو اللہ کریم اسے پریشانی و تکلیف سے ایسے نجات عطا فرمائے گا جو اس کے وھم و گمان میں بہی نہ ھو گی۔
11- جو کوئی قیدی ھو تو اس دعا کو سات دن تک اشراق کے وقت سات مرتبہ پڑھے، ان شاء اللہ رھائی ملے گی۔
12- اگر کسی کی چوری ھو جائے، اور چور معلوم نہ ھو تو رات کے وقت دو نفل ادا کرے، پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورة والشمس و ضحاها اور دوسری رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورة والضحی اور الم نشرح پڑھے، اس ترتیب سے دو نفل ادا کرنے بعد دعائے سیفی پڑھے، اور کسی سے بات کیے بغیر باوضو ھی سو جائے، تو وہ خواب میں چوری کی ھوئی چیز اور چور دونوں کو دیکھہ کے گا۔۔۔
اگر دشمنوں نے بہت زیادہ ازیت دے رکھی ہواور دنیاوی لحاظ سے اپکے پاس کوئی چارا نہ ہو کہ اپ ہر طرح سے مغلوب ہوچکے ہوں تو ایسی صورت میں سات یوم زوال کے وقت دعا سیفی ہلاکت ظالم کی نیت سے سات بار پڑھیں ۔۔۔۔۔ ہر بار مکمل ہونے کے بعد ظالم کی ہلاکت کی دعا کریں عمل شروع زوال کے وقت میں کرنا ہے خواہ احتتام کتنی ہی در میں ہو کوئی مسلہ نہیں ۔ سات یوم میں دشمن دنیا سے اٹھ جائے گا ۔۔۔۔۔۔ لیکن یاد رہے کہ اگر شریعت کی ایک زرہ برابر بھی خلاف ورزی ہوئی یا کوئی ایسا عذر باقی رہا جس میں یہ عمل کرنے کی ضرورت نہ ہو تو ایسی صورت میں اتنی سخت رجعت اپ پر لوٹے گی کہ جس کا توڑ کسی طرح ممکن نہیں ۔۔۔۔ سات یوم میں ہی خانہ خراب ہوکر رہ جائے گا اس لیے انتہائی سوچ سمجھ کر اجازت کے ساتھ عمل کریں ورنہ اپ کی جان ایک سخت ترین وبال میں پڑ سکتی ہے جس کا حل موجود ہی نہیں
باقی جادو جنات نظر بد حسد بغض وغیرہ کی کاٹ کے لیے نیچے نقش دے رہا ہوں ۔ اس نقش کو پیر منگل جمعرات ہفتہ اتوار کو لکھ سکتے ہیں ۔۔۔۔ جس بھی مقصد کے لیے لکھا جائے گا ان شاء اللہ کام ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیچے دیا گیا نقش لکھ کر ایک بار دعا سیفی پڑھیں اور دم کرکے اللہ کے حضور دعا کریں
جادو جنات بندش نظر بد کے لیے پہننے کو دیں ۔۔۔۔۔۔ بیماری سے شفاء کے لیے پینے کو دیں
لیکن ایک نقش کے لیے ایک بار دعا سیفی پڑھ کر دم کرنا لازم ہے اگر کسی ایک ہی شخص کے مختلف مسائل ہیں تو ایک ساتھ زیادہ نقش بنا کر ایک بار دعا سیفی پڑھ کر دم سکتے ہیں بار بار دم کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اگر مختلف اشخاص کے لیے بنائیں تو ہر شخص کے لیے الگ الگ نقوش پر الگ الگ پڑھائی کرنا لازم ہے
اس نقش کو پاس رکھنے والا جادو جنات وغیرہ کو بھول جائے اس کے حامل پر جادو یا کوئی بد کلام اثر نہیں کرتا نظر نہیں لگتی زبان بندی تیغ بندی اچانک حادثات سایہ بندش وغیرہ بالکل اثر نہیں کرتے علاوہ ازیں اس کے حامل سے جنات و شیاطین بہت خوف کھاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر اس نقش کو زعفران سے لکھ کر تین بار دعا سیفی اٹھائیس بار اسمائے برھتیہ اور 1003 بار یااللہُ پڑھ کر دم کرلیا جائے تو یہ ایک ناقابل تسخیر طاقت بن جائے گی جس کے فوائد اپ خود دیکھیں گے ۔۔۔۔۔۔
استادِ محترم رہنمائی فرمائیں۔
یہ نقش کس پیپر اور کس قلم سے لکھ سکتے ہیں۔
Asalam o alikm ustad e mohtrm, jazak Allah kher, hazrat sawal arz ha ke maina dua saifi or isma zaat k riyazat ki hai, Kia is naqsh ko likhna k Lia bhartiashreef k riyazat zruri ha, ya wesa bh parh kr dum ker sakta hn, jazak Allah
Number 12 agr kisi or ki chori hui ho to usk lye kse perhenge
Naqash ko apne pas rkhne k lye kia tavez ki Surat mai right bazo pr bandh skte Hain
دعاء سیفی کے اس ۔۔اس عددی نقش کو چاندی کی پتری پر تاکندہ
کر کرکے پانی کے کولر وغیرہ میں ڈال کر مستقل گھروالوں کے پینے میں استعمال کیا جاسکتا ھے؟؟
جزاکم اللہ خیر حضرت بیحد مشکور و ممنون ہوں۔ زعفران سے سیاہی بنانے کا طریقہ ارشاد فرمادیں۔
Asalam o alikm ustad e mohtrm, umeed ha ap kheryat sa hon ga, hazoor sawal arz hai, k agr zafran muyasir Na ho to Kali siyahi sa likh sakta hn ?