رہنمائی زبردستی چاہیے

اگر جواب دینے میں تاخیر ہوجائے تو دس بارہ گالیوں کے ساتھ یہ تمغہ دے دیا جاتا ہے کہ تم لوگ دنیا کو بیوقوف بنانے کے لیے بیٹھے ہو بلا بلا بلا۔۔ کچھ ایسے حضرات بھی ہوتے ہیں جو چاہتے ہیں کہ ہمیں کوئی ورد وظیفہ نہ کرنا پڑے بلکہ کوئی مخلوق آسمان سے اترے یا کوئی نقش ایسا ہو جو استمال کرتے ہی مسائل حل ہوجائیں ۔۔ ورد وظیفہ یا نقش کے اثر میں اگر تاخیر ہوجائے تو پھر عامل کی شامت آگئی ۔۔ کال پر کال میسج پر میسج ۔۔ سارے کا سارا مدعا عامل پر کہ تمہارا دیا وظیفہ یا عمل کام کیوں نہیں کررہا ( خواہ

اگر جواب دینے میں تاخیر ہوجائے تو دس بارہ گالیوں کے ساتھ یہ تمغہ دے دیا جاتا ہے کہ تم لوگ دنیا کو بیوقوف بنانے کے لیے بیٹھے ہو بلا بلا بلا۔۔ کچھ ایسے حضرات بھی ہوتے ہیں جو چاہتے ہیں کہ ہمیں کوئی ورد وظیفہ نہ کرنا پڑے بلکہ کوئی مخلوق آسمان سے اترے یا کوئی نقش ایسا ہو جو استمال کرتے ہی مسائل حل ہوجائیں ۔۔ ورد وظیفہ یا نقش کے اثر میں اگر تاخیر ہوجائے تو پھر عامل کی شامت آگئی ۔۔ کال پر کال میسج پر میسج ۔۔ سارے کا سارا مدعا عامل پر کہ تمہارا دیا وظیفہ یا عمل کام کیوں نہیں کررہا ( خواہ

رہنمائی زبردستی چاہیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔۔۔امید کرتا ہوں کہ ہمارے معزز قارئین اکرام اللہ عزوجل کے فضل و کرم سے بخریت ہوں گے ۔۔ان شاء اللہ
معزز قارئین اکرام بہت سارے موضوعات پر قلم اٹھایا ہے جس میں اپ کی توجہ کئی معاملات و مقامات کی طرف مبذول کروائی گئی لیکن آج ایک ایسے معاملے کی طرف اپ کی توجہ دلانے کا مشتاق ہوں جو ہر عامل یا عالم کے ساتھ درپیش ہوتا ہے
بظاہر ایک عامل نے کوئی عمل یا وظیفہ عام اجازت کے ساتھ پیش کردیا ۔عوام الناس اس سے استفادہ حاصل کرلیتی ہے لیکن کثیر تعداد میں یہ ہوتا ہے کہ وظیفے یا عمل میں مکمل طریقہ پوسٹ ہونے کے باجود بھی انباکس واٹس ایپ وغیرہ یا فون پر کال کرکے یہ پوچھا جاتا ہے کہ میں یہ عمل یا وظیفہ کرلوں ؟
بئی اگر اپ کے مسلہ کے مطابق ہے تو کرلیں کیا حرج ہے
پھر مذید اگر کوئی استخارہ کے متلعقہ کہے کہ مجھے استخارہ کروانا ہے ۔۔ نام و مسلہ بیان کرکے اس قدر شدید زور ڈال دیا جاتا ہے کہ خدا کی پناہ ۔۔ ہر دو منٹ بعد میسج ہر دو منٹ بعد کال ہوا استخارہ یا نہیں ۔۔
اگر جواب دینے میں تاخیر ہوجائے تو دس بارہ گالیوں کے ساتھ یہ تمغہ دے دیا جاتا ہے کہ تم لوگ دنیا کو بیوقوف بنانے کے لیے بیٹھے ہو بلا بلا بلا۔۔
کچھ ایسے حضرات بھی ہوتے ہیں جو چاہتے ہیں کہ ہمیں کوئی ورد وظیفہ نہ کرنا پڑے بلکہ کوئی مخلوق آسمان سے اترے یا کوئی نقش ایسا ہو جو استمال کرتے ہی مسائل حل ہوجائیں ۔۔
ورد وظیفہ یا نقش کے اثر میں اگر تاخیر ہوجائے تو پھر عامل کی شامت آگئی ۔۔ کال پر کال میسج پر میسج ۔۔ سارے کا سارا مدعا عامل پر کہ تمہارا دیا وظیفہ یا عمل کام کیوں نہیں کررہا ( خواہ استمال میں اپنی ہی غلطی کوتاہی ہو )
باقی حضرات کے معاملات اپنی جگہ ۔۔ میں اپنی چند معروضات پیش کرتا ہوں
میری زاتی مصروفیات میں کچھ تدریسی معاملات ہیں صبح فجر سے رات عشاء تک دینی تدریسی معاملات میں مسلسل مصروفیت ہوتی ہے ۔ مجھے کثرت سے استخارہ جنات و سحر کے متلعقہ مسیجز اور کالز آتی رہتی ہیں ۔۔ جن احباب کو کہا جائے کہ مسلہ واٹس ایپ فرمادیں ان شاء اللہ جلد حل دے دیا جاتا ہے۔۔ واٹس ایپ کردینے کے بعد پھر اس قدر شدت سے زور زبردستی ٹاچر کیا جاتا ہے کہ حل دیں۔۔ خواہ بندہ کس قدر مصروفیت یا کیسی سیچویشن میں ہے کوئی پرواہ نہیں کی جاتی ۔۔
پھر اگر بھول کر واٹس ایپ آن کرلی جائے تو جناب ابھی ایک میسج کا جواب نہیں دیا ہوتا کہ ساٹھ ستر اور میسنجر ۔۔
پھر اکثریت ایسے حضرات کی ہے جو مسلے کا حل بھی اپنی مرضی کے مطابق چاہتے ہیں جس میں نہ محنت ہو نہ صلوة و صوم کی پابندی ہو لیکن حل ہوجائے۔۔
بالخصوص سحر و جناتی مسائل کے حامل حضرات کہتے ہیں مسلہ اپ خود حل کریں ۔
اگر خود حل کرنے کی حامی بھر لی جائے تو پھر سوال پر سوال کیا کرو گے کب کرو گے کیسے کرو گے کیا پڑھو گے کرو گے یا نہیں کب تک اثر ہوگا جلد ہونا چاہیے وغیرہ وغیرہ۔۔
اگر دوران علاج کوئی نقش یا ورد پڑھنے یا استمال کے لیے دے دیا جائے تو اعتراض آجاتا ہے کہ اگر ہم نے ہی پڑھنا کرنا ہے تو تم کیا کررہے ہو ۔۔
بعض اوقات یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی مریض رابطہ کرکے مسلہ بیان کرتا ہے تو کوشش یہ کی جاتی ہے کہ اس کا مسلہ بغیر بتائے ہی دم وغیرہ سے ختم ہوجائے ۔۔لیکن خدا کی پناہ ۔۔ ایسے حضرات کو اگر کہا جائے کہ اپ کا علاج چل رہا ہے تو آگے ے جواب آتا ہے تم بس ٹال رہے ہو فریبی ہو فلاں فلاں ۔۔
یقین کریں معاملات عملیات میں عوام کی طرف سے اس قدر شدید مذمت و تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کہ بعض اوقات دل چاہتا ہے کہ بندے کو اسی حالت میں چھوڑ دیا جائے
لیکن بخوف خدا ہر چیز کو خاموشی سے برداشت کرلیا جاتا ہے ۔۔
تو معزز قارئین محترم مختصر ترین الفاظ میں حالات کو واضح کیا ہے تاکہ اپ لوگ اندازہ فرما سکیں کہ عاملین حضرات بھی انسان ہیں کوئی جن یا فرشتے نہیں ۔۔ ان کی بھی خوشی غم کے لمحات و مصروفیات ہوتی ہیں معمولات زندگی ہوتے ہیں تکلیف و سکون ہوتی ہیں ان پر بھی رحم کیا کریں ۔ اس قدر مسلط نہ ہوجائیں کہ مدد کرنے کی بجائے مجبوراً بلاک کرنا پڑ جائے ۔
اپ نے مسلہ بیان کردیا تو خاموشی اور صبرو تحمل سے انتظار فرمایا کریں ان شاء اللہ جامع حل پیش خدمت ہوگا ۔۔
اکثر یہ بھی ہوتا ہے کہ پہلے سلام کا میسج آیا
پھر ایک دو دن بعد دوبارہ یہ میسج آیا کہ کیا میں اپنا مسلہ بتاوں
پھر دو دن بعد میسج کہ کب آن لائن ہوتے ہو
پھر مسلہ بیان کیا ۔۔
تو اس طریقہ سے سخت پریشانی ہوتی ہے
ایک ہی بار میں اپنا نام و مسلہ وغیرہ مکمل تفصیل سے بیان کرکے صبر و تحمل سے انتظار کیا کریں یہ ہرگز نہیں ہوتا کہ عامل کے جونہی مسلے کا حل بتایا تو فوری مسلہ حل ہوجائے گا۔۔
امید کرتا ہوں احباب ان چند گزارشات پر نظر ثانی فرماکر مشکور ہونے کا موقعہ عنایت فرمائیں گے ۔۔ ان شاء اللہ جلد دوبارہ حاضری ہوتی ہے ۔۔۔
منجانب فقیر مدینہ
غلام نبی قادری نوری