سحر(حقیقی جادو )کی علامات

یہ تحریر بہت سارے ماہرین عاملین اور اولیاء اکرام کی بیان کردہ مجربات نشانیوں ہیں میں سے نشانیاں بیان کی جارہی

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
چند روز قبل اپ کی خدمت میں سحر کی اقسام پر ایک تحریر پیش کی تھی جس میں وضاحتاً اور مفصلاً بیان کیا گیا تھا کہ جادو کی کتنی اقسام ہیں اور کس طرح جادوگر جادو کرتے ہیں
تو دوستوں کا اصرار تھا کہ سحر کی علامات پر بھی ایک جامع پوسٹ بنائی جائے تو اسی سلسلہ میں فقیر غلام نبی نوری کی جانب سے سحر اسود (سفلی علوم خناسی شر ) اور چھوٹی چھوٹی شیطانی طاقتوں سے کیے جانے والے عموماً سحر کی علامات پر مفصل تحریر حاضر خدمت ہے
یاد رہے کہ یہ تحریر بہت سارے ماہرین عاملین اور اولیاء اکرام کی بیان کردہ مجربات نشانیوں میں سے نشانیاں بیان کی جارہی ہیں اس لیے وضاحت کردوں کہ اگر کسی فرد میں بیک وقت ان نشانیوں میں سے کوئی بھی مستقل گیارہ نشانیاں موجود ہیں تو سحر کا شکار ہے لیکن یہ بھی زہن نشین رہے کہ بیان کردہ اکثر نشانیاں عموماً اخلاقی سماجی اور جسمانی بیماریوں اور ہمارے رویوں سے بھی پیدا ہوجاتی ہیں اس لیے فقیر کی عاجزانہ گزارش ہے کہ اپنے اپ کو مکمل احسن انداز میں اخلاقیات کی اقدار میں دیکھیں پھر ان نشانیوں پر غور کیجئے
۱ پیار کرنے والے میاں بیوی میں محبت و الفت سے زندگی گزارنے کی بجائے ایک دوسرے کی شکل سے بیزار ہوجاتے ہیں عورت کو شوہر یا شوہر کو بیوی مثل کتے اور خنزیر کے نظر آنے لگتا ہے
۲۔مرد اپنی بیوی بچوں سے نفرت و بغض کرنے لگتا ہے اور سمجھانے والے کو بھی دشمن سمجھتا ہے
۳۔دودھ دینے والے جانوروں کا دودھ سوکھ جاتا ہے بچہ مرجاتا ہے دودھ پینے والے بیمار ہوجاتے ہیں جانور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوکر گھاس کھانا چھوڑ دیتا ہے اور بلاآخر مرجاتا ہے
۴۔بچہ پیٹ میں بے وقت ضائع ہوجاتا ہے یا نومولود اور شیر خوار بچے سوکھ کر مرجاتے ہیں
۵۔ تسلسل سے پیدائش کی بندش ہوجاتی ہے مائیں اولاد نرینہ کو ترس جاتی ہیں
۶۔مرد کی قوت مردانگی باندھ دی جاتی ہے
۷۔دلھن کو اپنے شوہر سے سخت نفرت ہونے لگتی ہے
۸۔مرد مفاصل یعنی جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوکر بیکار ہوجاتا ہے
۹-عورت کے پیٹ اور سر میں پانی پیدا ہوجاتا ہے
۱۰۔عورت کا چہرہ بدلنے لگ جاتا ہے اور شکل و صورت بھیانک ہوجاتی ہے
۱۱۔عورت کی سفلی طریقہ پر بندش کردی جاتی ہے جس سے حمل یا تو ٹھہرتا نہیں یا ٹھہر کر گرا دیا جاتا ہے اور عورت بانجھ ہوجاتی ہے
۱۲۔روزگار کے حوالے سے انسان پر خبیث علوم مسلط کردیے جاتے ہیں جس دے آئے دن مسلسل نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے
۱۳۔ خبیث عملیات سے میاں بیوی کا ازواجی رشتہ منقطع کردیا جاتا ہے
۱۴۔کسی گھر جگہ یا مکان کو ویران کردیا جاتا ہے ہر وقت لڑائی جھگڑا کی فضا رہتی ہے
۱۵۔کسی شخص کو شدید بیماری میں مبتلا کردیا جاتا ہے جس کی کوئی سمجھ نہیں آتی نہ میڈیکل رپورٹس میں کچھ آتا ہے اور نہ حکیم سمجھ پاتا ہے
۱۶۔کسی بھی شخص کو زلیل کروا دیا جاتا ہے ہر کوئی بلاوجہ نفرت کرنے لگتا ہے کوئی اعتبار نہیں کرتا
۱۷۔ کدی افسر حاکم یا ملازم کا تبادلہ کا عہدہ سے برطرف کروا دیا جاتا ہے
۱۹۔عورتوں کو اجاڑ کر رکھ دیا جاتا ہے نکاح طلاق میں بدل جاتے ہیں اور وجہ بھی سمجھ نئیں آتی
۲۰۔خوبصورت حسین خواتین کے حسن و جمال کو خراب کردیا جاتا ہے اور زلیل و رسو کیا جاتا ہے
۲۲تعمیر شدہ مکان کو اجاڑ دیا جاتا ہے اس مکان میں جو بھی آتا ہے جلد چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے
۲۳۔گھر سے اکثر خوشبو یا کسی مردار کی بدبو آنا شروع ہوجاتی ہے
۲۳۔ گھر میں بلا وجہ بیماری مسلط رہتی ہے مثلاً پہلے ایک فرد کو پھر یک بعد دیگر سب کو
۲۴۔ دکان مارکیٹ وغیرہ پر گاہک آکر کچھ نہیں دیکھتا یا خریدتا نہیں اور یونہی چلا جاتا ہے یا آتا ہی نہیں
۲۵۔ہر وقت آدمی کو کسی نہ کسی چیز کا خوف مسلط رہتا ہے
مثلاً مرنے کا کام کا وغیرہ
یہ پچیس علامات کبیر ہیں جو تقریباً ہر قسم کے جادو میں پائی جاتی ہیں لیکن یہ بھی یاد رہے کہ ان میں سے اکثر علامات ہمارے اخلاقی معاشرتی مسائل کی وجہ سے بھی پیدا ہوجاتی ہیں اور ان مسائل کی سب سے بڑی وجہ دین سے دوری اور گناہوں کی کثرت ہے لیکن اگر ان علامات میں سے مسلسل کوئی بھی گیارہ علامات اپ کے ساتھ درپیش ہیں تو یقیناً اپ کسی قسم کے سحر کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ امید ہے کہ ان علامات کو مدنظر رکھتے ہوئے احباب حساب کتاب سے جان چھڑوا کر اپنی تشخیص خود کریں گے ۔ ان شاء اللہ فقیر غلام نبی نوری اپ کی خدمت میں جلد حاضر ہوگا سحر کی کاٹ کے طریقوں پر مبنی پوسٹ کے ساتھ
دعاوں میں لازم یاد رکھیے گا جزاک اللہ
منجانب فقیر مدینہ غلام نبی قادری نوری