سورۂ مزمل شریف

یہ وہ خاص عمل ہےجو نوکری،کاروبارمیں رکاوٹ ،جادو وجنات کے علاج اور دیگر روحانی مسائل کے ساتھ ساتھ زبردست حفاظت اور مضبوط دفاعی حصار بھی ہے۔

💦💫ایک پُر تاثیراور پرکیف روحانی عمل💫💦

سورۂ مزمل شریف ایک بہت ہی پر تاثیر سورہ مبارک ہے
جس سے اکثر عاملین کام لیتے ہیں اور اکثر اولیاء کرام اس کا وظیفہ کرتے آرہے ہیں.
سورة مزمل کا عمل
یہ وہ خاص عمل ہےجو نوکری،کاروبارمیں رکاوٹ ،جادو وجنات کے علاج اور دیگر روحانی مسائل کے ساتھ ساتھ زبردست حفاظت اور مضبوط دفاعی حصار بھی ہے۔
قرآن پاک کی وہ واحد سورة ہے،جس میں اللہ تعالیٰ نے بے شمار روحانی خصوصیات رکھی ہیں۔
یہ عمل ہمارےسلسلے کی امتیازی خصوصیات میں سے ہے کہ جس شخص یا فرد کو جس مقصد کیلئےیہ عمل دیا۔ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے وہ مقصد خواہ کتنا ہی نا ممکن تھا، وہ مقصد پایہ تکمیل کو پہنچا۔
الحمد للہ!
ہمارے اس عمل کے پیچھےبزرگوں کی ایک نسبت اورخاص تعلق بھی ہے۔
جب بھی ہم سورۂ مزمل کی طاقت اور تاثیر پر نظر ڈالتے ہیں ہم اتناگہرائی میں چلے جاتے ہیں کہ سمندروں کے نیچے تہہ میں رہنے والے جنات پر بھی یہ سورۂ مزمل اثر کرتی ہے اور سورۂ مزمل ایسے جنات جو خزانوں پر قابض ہوتے ہیں یا نگران ہوتے ہیں ان کو دوست موافق اور مخلص بناتی ہے اور ان سے محبت اور پیار بڑھاتی ہے۔
سورۂ مزمل زندگی ہے‘ روشنی ہے‘محبت ہے‘پیار ہے‘راستہ ہے‘منزل ہے‘راہ ہے خوشی ہے‘عظمت ہے‘عروج ہے‘کمال ہے‘ولولہ ہے‘ فرشتوں کا ساتھ ہے‘نیک جنات کی محبت اوران کا ساتھ اللہ کی رضا اور اللہ کے حبیبﷺ کی خوشنودی ہے
📍 محل اور ترتیب نزول
سورہ مزّمّل مکی سورتوں میں سے ہے اور ترتیب نزول کے اعتبار سے تیسری جبکہ ترتیب مُصحَف کے اعتبار سے 73ویں سورہ ہے[4]جوقرآن کے29ویں پارے میں واقع ہے۔
📌 آیات کی تعداد اور دوسری خصوصیات
سورہ مزّمّل 20 آیات، 300 کلمات اور 853 حروف پر مشتمل ہے۔اس کاشمارمُفَصِّلات (چھوٹی آیات والی سورت) میں ہوتا ہے۔[5]
✍️سورہ مزّمّل کے زکوۃ✍️

کے چند خاص اور مجرب طریقے

✍️ سورت المزمل کی زکات کی ادائیگی کا طریقہ اس طرح ہے کہ بوقت تہجد دو رکعت نماز نفل صلات التوبة کی پڑھیں، اور اس کے بعد چھ رکعت نماز تہجد کی دو دو رکعت کی نیت سے ادا کریں،
📌اول رکعت میں سورت المزمل 6مرتبہ
📌 اور دوسری رکعت میں سورت المزمل 5مرتبہ پڑھیں،
اسی ترتیب سے ایک ایک تعداد کم کرتے جائیں
📌 اور آخری رکعت میں ایک مرتبہ سورت المزمل پڑھیں،
مثال کے طور پر
اول دو رکعتوں میں 5+6
دوسری دو رکعتوں میں 3+4
اور آخری دو رکعتوں میں 1+2 مرتبہ سورۃ مزمل پڑھے
اس ترتیب سے روزانہ سورت المزمل نماز تہجد میں 21مرتبہ پڑھا کرے، یہ معمول 40 دن متواتر رکھیں،
تو ان شاء الله سورت المزمل کی ایسی فیوض وبرکات اور تجلیات ہونگی کہ بیان سے باہر ہے، بعد ادائیگی زکوۃ کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے بطور مدامت روزانہ بعد نماز مغرب دو رکعت نماز نفل میں اول رکعت میں 3مرتبہ اور دوسری رکعت میں دو مرتبہ سورت المزمل لازمی پڑھیں،

✍️طریقہ نمبر 2✍️
سورۂ مزمل کا ایک طریقہ بعض مشائخ سے اس طرح بھی مروی ہے کہ40 یوم مسلسل عشاء کے بعد دو رکعتوں میں اکتالیس مرتبہ پڑھیں‘
اس طرح کے رکعت اول میں بعد از فاتحہ اکیس بار اور رکعت دوم میں بعد از فاتحہ بیس بار سورہ ٔمزمل پڑھیں۔
اس طرح کُل 41 مرتبہ سورہ مزمل پڑھنا ہوتا ہے
بعد از چلہ روزانہ باوضو گیارہ مرتبہ سورۂ مزمل پڑھا کریں

✍️طریقہ نمبر 3✍️

رات کو کامل تنہائی میں دو رکعت نماز نفل قضائے حاجت پڑھیں،
رکعت اول میں سورت المزمل تین مرتبہ
اور رکعت دوئم میں سورت المزمل دو مرتبہ پڑھیں،
اگر سورت المزمل یاد نہیں تو سورت الم نشرح رکعت اول میں گیارہ مرتبہ اور رکعت دوئم میں دس مرتبہ پڑھ کر نماز مکمل کرلیں،
بعد نماز سورت المزمل سات بار اس ترتیب سے پڑھیں،
ہر بار جب یہ آیت
(رب المشرق والمغرب لاالہ الا ھوا فاتخذہ وکیلا)
پڑھ چکیں تویہاں رک کر 25مرتبہ
(حَسْبُنَااللہ وَنِعْمَ الْوَکِیْل)پڑھیں،
اور پڑھنےکےبعدپھر سورت مزمل کی اگلی تمام آیات
(وَاصْبِرْ عَلیٰ مَایَقُوْلُوْنَ)سےپڑھ کرآخر تک سورت مکمل کرلیں،
ہر بار اسی ترتیب سے یہ عمل پڑھیں، ،،
یہ بھی مکمل 40 یوم کا عمل ہے

✍️طریقہ نمبر 4✍️

سورۂ مزمل کے پڑھنے کا یہ بھی ہے کہ
بعد نماز فجر 6چھ بار‘
بعد نماز ظہر7 سات بار‘
بعد نماز عصر8 آٹھ بار‘
بعد نماز مغرب9 نو بار‘
بعد نماز عشاء11 گیارہ بار سورۂ مزمل پڑھیں
یہ بھی 40 یوم کا عمل ہے

✍️طریقہ نمبر 5عمل کبیر ✍️
📍پہلا چلہ اکتالیس دن تک اکیس بار
📍دوسرا چلہ اکتالیس دن تک اکتالیس بار
📍تیسراچلہ 81 مرتبہ اکتالیس دن تک
📍چوتھا چلہ 111 مرتبہ اکتالیس دن تک پڑھنا ہے
نـــوٹ
اس چلے میں عمل کی تربیت یہ ہے کہ پہلا چلہ مکمل ہوتے ہی اگلے دن سے دوسرا پھر تیسرا پھر چوتھا چلہ شروع کر کے مکمل کردینا ہیں.
اور پھر زندگی بھر کیلئےگیارہ مرتبہ کا معمول بنالیں آغاز نوچندی جمعرات سے کریں‘ غنا‘تونگری اور کشائش رزق اور خصوصاً روحانی علاج معالجہ کیلئے نہایت مجرب ہے.

💦مزید فوائد عمل 💦
محبت، خاتمہ تنگدستی، بےروزگاری،
مال تنگی،دفع بندش نکاح، دفع بندش کاروبار،
دفع بندش اولاد، نافرمان اولاد،
برائے روحانی وجسمانی امراضِ،
خاص کر وہ خواتین جوجہیزکی وجہ سےپریشان حال ہے،
اس عمل سے ضرور استفاده حاصل کریں،
سورة المزمل کا عمل بہت ہی مجرب اوربہت زیادہ ازمودہ عمل ہے۔ جولوگ بہت پریشان ہیں اورجن کی دعائیں قبول نہیں ہورہی جن کے مقاصد پورے نہیں ہو رہے یہ عمل آپ ضرورکرکےدیکھیں۔
اورمقصد کا جائز ہونا بہت ضروری ہے اگرآپ کا مقصد جائزنہیں ہو گا تو وہ مقصد پورا نہیں ہوگا چاہے آپ کتنی بھی کوشش کر لیں تو اس لئے آپ کو بار بار کہہ رہا ہوں کہ مقصد کا جائز ہونا ضروری ہے ۔ اورایسا مقصد جس سے کسی کو نقصان پہنچےتووہ مقصد پورا نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔