علم النجوم قسط نمبر4
ساعات یعنی کس وقت سے کیا کام کیا جاسکتا ہے روزانہ ساعات سے ہم اپنے روزانہ امور اور کاروبار میں مدد لے سکتے ہیں یہ اوقات ہمیں بتائیں گے کہ جو کام ہم اس وقت کررہے ہیں اس کا انجام کیا ہوگا یا یہ کام فلان وقت کرناچاھیے یانہیں یافلان کام کس وقت کرنا چاھیے تاکہ نقصان نہ ہو سعد امور میں سعد وقت کا انتخام صرف نقشہ ساعات پر ہی منحصر ہے سفر نیاں کاروبار عمارت کاتیار کرنا علاج کرانا شادی خط کتابت غرضیکہ ہر امور دنیوی میں اس کے موافق اوقات اخذ کرکے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے
((1))ساعتیں انسان کے روزانہ کاروبار کے نفع نقصان خوشی وغم اور ہر قسم کے مدد جزر کو ظاھر کرتی ہیں
(2)ساعتیں ہر کام میں رہنمائی کرتیں اور نتائج سے آگاہی کرتی ہیں
(3)ساعتیں نماز کے صحیح اوقات طلوع وغروب شمس وقت نصف النہار وقوت نصف اللیل اور روزوں کی افطار وسحری کو ظاھر کرتی ہیں
(4)ساعتیں اطباء اور ڈاکٹر کے لئے پیچیدہ امراض کی تشخیص میں مدد کرتی ہیں
(5)ساعتیں ہر آدمی کی شخصیت اس کی پوزیشن مرتبہ اور کام سے اطلاع دیتی ہیں
(6)ساعتیں یہ بتاتیں ہیں کہ حاملہ کیاجنے گی
(7)ساعتیں منحوس اور ممنوع العمل وقت سے روزانہ باخبر رکھتی ہیں
(8)ساعتیں شرکت دوستی محبت موافقت اور غیر موافق لوگوں سے اگاھ کرتی ہیں
(9)ساعتیں کامیابی ناکامی غلطیوں التوا اور رکاوٹ کی اصلیتوں کا اظہار کرتی ہیں
اس علم کو بچوں کو کہیل نہ بنائیں بلکہ اضطراری طور پر جب کبھی ضرورت محسوس کریں اس سے فائدہ اٹھائیں آپ کبھی بھی اس کے نتائج کو غلط نہ پائیں گے
۔۔۔کام ہوگایا نہ ہوگا کی تشریحات کا نقشہ ۔۔۔
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
اس جدول میں مختصر الفاظ دئے گئے ہیں ان کی تشریح حسب ذیل ہے
(سعد) اس کام کو کریں یا یہ کام ہوجائے گا یایہ وقت اس کام کے لئے اچھا ہے حاجت پوری ہوگی
(نحس)کوئی کام نہ کریں یا اس کام کو نہ کریں یایہ کام نہ ہوگا یا یہ وقت کام کیلے اچھا نہیں حاجت پوری نہ ہوگی
(ممتزج)حیران کرنے والا وقت جو بد بھی ہوسکتا ہے اور سعد بھی اس وقت کام کرنے کے لئے ہوشاری اور چالاکی کی فائدہ دے سکتی ہے یاہوشاری اور چالاکی سے کام ہوگا یاکسی کی سفارش سے یاحیلہ سے
(بد) , نقصان ہوگا نہایت منحوس وقت یہ کام کبھی نہ ہوگا یااس کام کے کرنے سے نقصان ہوگا
,(سعد ممتزج)،کام ہوگا مگر سخت تگ و دو کسی سفارش سے یاچالاکی وحلیہ سے
(نحس ممتزج),نحس کام ہوگا مگر ہوشیاری وحیلہ سے اپنے مقصد کے حصول میں مکر فریب سے کام لینا پڑے گا نیک ارادہ کا کام ہو تو وہ نہ ہوگا
(سعد اتصال ) کسی امر کے حصول کا سوال ہو یا کام کرنا ہو تو کامیابی ہوگی اور مقصد پورا ہوگا
(سعد انفصال )ہر وہ اچھا کام جس کو اپنی مرضی سے ختم کرنا یا چھوڑنا ہو سفر خرچ بیماری سے صحت کا سوال ہو یاکرناہو تو کامیابی کی دلیل ہے اس وقت میں یہ جواب بھی دیا جاسکتا ہے کہ مقصد بغیر کسی خاص وجہ کے رک جائے گا یا آپ اپنی مرضی سے چھوڑ دیں گے
(بداتصال )برا اردا ہو تو کامیابی ہے سعد کام ہے تو ناکامی
(بدانفصال )اگر ارداہ بد ہے اگر ارادہ بد ہے تو اسے ترک کر دیا جائے گا یاترک کر دینا بہتر ہے نیک کام اور مقصد ہے تو الٹی بلا گلے پڑے گی باز آجائیں
(نحس اتصال )تخریبی کام مثلا کسی مخالف کو قابو میں کرنا کسی کو ذلیل کرنا یانقصان دہ امور کے لئے موافق ہے سعدامور میں ناکامی ہوگی
(نحس انفصال دشمن کو دور کرنا رپیہ گم ہوجانا دفع امراض چوری جدائی وغیرہ ایسے مقاصد جن کے اپنے سے دور ہوجائے کاسوال ہو مگر نحس ہو ان کے حصول کا مقصد میں کامیابی کی دلیل ہے مگر سعد امور کے لئے ناکامی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پوسٹ جاری
صوفی خالد قادری
ریپلائی کیجیئے