عمل بسم اللہ الرحمن الرحیم
’جیسےہی بسم اللہ پڑھناشروع کرتاہوں مصیبتیں ٹل جاتی ہیں‘‘ بسم اللہ شریف کی برکات سے فیض پانے کا وظیفہ
ایک مسلمان اور ایک کافر کی زندگی میں ابتدائی بنیادی فرق یہی ہوتا ہے کہ مسلمان اپنے ہر کام کی ابتدا اپنے پروردگار کے اسمِ مبارک سے کرتا ہے۔
بظاہر یہ عمل معمولی دکھائی دیتا ہے لیکن اگر بصیرت کی نظر سے دیکھا جائے تو اس کے پیچھے ایک عظیم الشان فلسفہ حیات کارفرما ہے۔
اللہ تبارک و تعالیٰ کے نامِ نامی سے اپنے امورِ زندگی کا آغاز اس حقیقت کاغماز ہےکہ اس کائنات کا کوئی ذرہ، کوئی پتہ بھی مشیتِ خداوندی کےبغیر حرکت کرنے سے قاصر ہے۔ انسان ظاہری اعتبار سےاسباب اختیار کرنے کا مکلّف ہے
مگر یہ اسباب بذاتِ خود معرضِ وجود میں نہیں آتے بلکہ قادرِ مطلق کی قدرتِ صناعی سے اسباب کا وجود اور ان میں تاثیر پیدا ہوتی ہے۔
لہٰذا اگر ہم اسباب کا سہارا لے کر کسی کام کی انجام دہی کے خواہش مند ہیں تو پہلے ہمیں اپنے مربی حقیقی یعنی اللہ رب العزت کی رضامندی کے حصول کی ضرورت ہے۔
اس کے برعکس ایک کافر چونکہ ایمان و یقین کی دولت سے تہی دامن ہوتا ہے اس لیے وہ اپنے معمولاتِ زندگی کی ادائیگی کو اپنے دست و بازو کی محنت کا نتیجہ گردانتا ہے۔ اس کی نظرِ کوتاہ ظاہری اسباب کے پردوں کے آگے دیکھنے سے قاصر ہوتی ہے.
📌 توحید ِاسماء و صفات اللہ تعالیٰ کی توحید کی اقسام میں سے ایک قسم ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی ربوبیت و الوہیت پر ایمان لانے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی ایمان لایا جائے کہ اللہ رب العزت اپنے تمام ناموں اور صفات میں کامل و اکمل ہے، اس کا ہر نام اور ہر صفت ہر قسم کے نقائص اور عیوب سے پاک ہے۔
پوری کائنات میں اس کے نام اور صفات میں کوئی اس کا ہم مثل ہے اور نہ شریک ہیں
اللّہ تعالیٰ کے لاریب کتاب قرآن مجید میں آیا ہے
اِنَّہ‘ مِنْ سُلَیْمَانَ وَاَنَّہ’ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۔
( سورۂ النمل: ۳۰ )
ترجمہ : یہ ( خط) سلیمان علیہ السّلام کی طرف سے ہے اور اللّہ پاک کے اسم مبارک سے آغاز کرتا ہوں جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے ۔ حضرت سلیمان علیہ السّلام نے اپنے خط کا آغاز اللّہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے ہی کیا ۔ اسی طرح حضرت نوح علیہ السّلام کی کشتی کے چلنے کا تذکرہ قرآن مجید میں کیا گیا ،
تو اللّہ تعالیٰ نے
ارشاد فرمایا ۔ قَالَ ارْکَبُوْ فِیھَا بِسْمِ اللّہ مَجرِھَا وَمُزسٰھَا ۔( سورۂ ہود : ۴۱ )
ترجمہ : اللّٰہ نے فرمایا ، اس میں سوار ہوجاؤ اللّہ کے نام سے ، اس کا چلنا بھی ہے اور اس کا رُکنا بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گویا کسی بھی ایسے کام کا آغاز جو جائز ہو ، تو اللّٰہ کا نام لینا اور اس سے شروع کرنا انبیاعلیہم السّلام کی سنت مبارک ہے ۔
یوں اس کام میں برکت پیدا ہوجاتی ہے ۔ جب نبی پاک حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وسلم بھی کوئی کام کرتے ، تو اس کی ابتدا اللّہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے فرماتے،
آپ صلی اللّہ علیہ وسلم نے مختلف فرمانرواؤں کے نام خطوط لکھے ، تو ان کا آغاز بھی اللّہ تعالیٰ کے نام سے ہی کیا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کس قدر اہمیت کی حامل ہے ۔
رسول پاک صلی اللّہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ دروازہ بند کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو۔
چراغ گل کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو،
برتن ڈھانپتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو اور مشک کا منہ بند کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو ( الجامع الا حکام القرآن ۹۸)
علامہ قرطبیؒ نے لکھا ہے کہ کھانے پینے ، ذبح کرنا ، وضوکرنے ، کشتی میں سوار ہونے غرض ہر ( صحیح ) کام کرنے سے پہلے بسم اللّہ پڑھنا مستحب ہے ۔
📌انسان کسی بھی وقت کسی بھی مصیبت اور تکلیف میں مبتلا ہوسکتا ہے۔اس ناگہانی صورت حال میں جہاں انسان اپنی تدبیر کرتا ہے وہاں اسکو چاہئے کہ کثرت سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا شروع کردیا کرے۔
📌لیکن ایک ہم ہیں کہ بے صبری ہم میں کوٹ کوٹ کے بھری ہے یہاں کچھ پڑھا نہیں کہ نظر آسمانوں میں لگی ہوتی ہے کہ جو مانگا ہے وہ ابتک مِلا کیوں نہیں بے شک انسان بڑا بے صبرا ہے.
📌تسخیر وفتوحات کاعمل📌
بسم اللہ شریف کا یہ عمل تسخیر خلائق اور فتوحات کا لاثانی عمل ہیں، ایسے اعمال عاملین وکاملین کی برسوں خدمت کرنے کے بعد بھی نہیں ملتے،
خوش نصیب شخص ہی اس عمل کو کرے گا،
اول بسم اللہ شریف کی زکات 11 دنوں میں ادا کریں،
🔸🔷فوائد عمل 🔷🔸
📌(1)ہر طرح کے روحانی وجسمانی امراض کے علاج کے لئے بسم اللہ شریف کا دم قوی الاثر ہوگا،
📌(2)بعض مفسرین کہتے ہیں کہ بسم اللہ شریف ہی دراصل اسم اعظم ہے،
📌(3)حاملِ عمل کی رزق وروزی میں بے انتہا برکت ہو
📌(4)تسخیر خلائق حاصل ہو،
📌(5)اس عمل کا عامل سیفِ زبان اور سیفِ قلم ہوجاتا ہے
📌(6)اگر بندشِ نکاح، واولاد یا کاروبار ہو تو وہ بھی ختم ہو جائے،
📌(7)ہر طرح کے جادو جنات اور روحانی وجسمانی امراض کا خاتمہ ہو،
📌(8)بسم اللہ کا عامل محبوب خلائق ہو،
📌(9)اگر کسی خاص مقصد کےلئے یہ عمل کیاجارہا ہوں تو وہ کام پائے تکمیل کو جلد پہنچے،
📌(10)بندش نکاح وکاروبار،اورنوکری وترقیِ ملازمت کے لئے
📌(11) بِسْمِ اللہ میں اسم اعظم مخفی ہے اس عمل سے آنکھوں میں تسخیر کی قوت پیدا ہوتی ہے آنکھوں میں کشش بڑھ جاتی ہے.
✍️طریقہ عمل ✍️
صرف 11 دن کی محنت ہیں اس کے بعد آپ بسم اللہ کے عامل بن جائیں گے. روزانہ جگہ اور وقت مقررہ پر
بسم اللہ الرحمن الرحیم 12,000 ہزار مرتبہ پڑھا کریں.
ہر دوہزار کے بعد دو رکعت نماز صلاۃ الحاجات پڑھیں.
اس طرح بارہ رکعت نماز اور 12,000 ہزار مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھا جائے گا.
نماز کے بعد مقصد کے لئے دعا 🤲 ضرور کریں.
آپ نے دس دنوں تک روزانہ بسم اللہ الرحمن الرحیم 12,000 ہزار مرتبہ پڑھنا ہے آخری گیارہویں دن 5,000 ہزار مرتبہ پڑھ کر عمل مکمل کرلیں.
Jzak Allah iski ijazat ata farma den..
Ijazata ata farmaen
جی سر اجازت ہے کرسکتے ہیں اللہ عزوجل خیر والا معاملہ فرمائے
استاد محترم اجازت عطا فرمائیں جزاک اللہ
سر کس عمل کی
تسخیر و فتوحات کے عمل کی
استاد محترم اجازت دیں
12دن کے بعد مداومت کتنی مرتبہ کرنی ہے