مسلمان کافروں کی طرف کیوں دیکھ رہے ہیں ! ہمارے ایمان میں کیا خامی ہے !
کرونا وائرس والی میری گزشتہ پوسٹ پر ایک مسلمان بھائی کا اعتراض ۔۔۔ اور اس کا جواب
میری گزشتہ کرونا وائرس والی پوسٹ پر ایک بھائی نے اعتراض کیا کہ آخر وہ کونسی وجہ ہے کہ مسلمان اللہ پر سے اعتماد کمزور کرکے کافروں کی لیباٹریز کی طرف دیکھ رہے ہیں ، خدا ایسی وباوں کے خلاف لڑنے والے ازہان مسلمانوں کو کیوں عطا نہیں کرتا ۔۔۔۔ ؟؟؟
میں نے کوشش تو کی تھی کہ موصوف کو چند دلائل سے مطمئن کروں لیکن ضرورت محسوس کی کہ سوشل میڈیا پر باقائدہ اس موضوع کو زیر بحث لاکر ایک مضمون تشکیل دیا جائے جس سے ہر عام و خاص کو اپنی غلطی کا احساس ہو۔۔۔۔ بلاتخصیص و جانبداری اپنی اجتماعی غلطی کو ایکسپوز کیا جائے ۔۔۔۔
معزز قارئین سال 2019 میں بھارت نے چندریان 2 کے زریعے چاند پر قدم جمانے کی کوشش کی ۔۔ سال 2019 میں ہبل ٹیلی سکوپ کے بعد جینز ویب ٹیلی سکوپ ایجاد کرلی گئی ۔۔یہ ایک ایکسرے ٹیلی سکوپ ہے جو فلکی اجسام کے اندر سے پار دیکھ سکتی ہے ۔۔اور دس لاکھ لاٹڈڈ دور ایک جگمگاتا ہوا باریک سا جگنو بھی نوٹ کرسکتی ہے ۔۔۔سال 2019 میں دنیا کا سب سے بڑا پہلا ربوٹس کا میلا چین میں منعقد ہوا ۔۔۔امریکہ نے سال 2019 میں سولر روڈ بنانے کا اعلان کیا ۔۔۔۔
سال 2019 میں بے شمار ایجادات ہوئیں کئی نظریات نے جنم لیااور کئی پرانے نظریات غلط ثابت ہوئے ۔۔۔۔
معزز احباب ترقی اور بلندی کے اس سفر میں اپکو ایک بھی ملک نظر نہیں آئے گا ۔۔۔حالت یہ ہوچکی ہے کہ ہمارے سائنس و ترقی کے وزیر یہ فرماتے ہیں کہ جو کام کرنا نہیں آتا اسے نہیں کرنا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔احباب ترقی اور بلندی کی اس دوڑ اور سفر میں مسلمان سب سے پیچھے کیوں کھڑے ہیں ۔۔۔؟ کیوں مسلمان اج مالک کی بجائے ایک خریدار اور صارف ہیں !
یہ مسلمانوں کے کس خاص جرم کی سزا ہے ؟ یہ کونسی غلطی ہے جو مسلمانوں کا مقدر لے ڈوبی ؟
اج میں اس غلطی پر قلم کشائی کرنے کی جسارت کروں گا!
احباب زی وقار ہم وہ امت تہذیب اور قوم ہیں جن کو اللہ عزوجل نے کائنات کے زہین ترین سپہ سالار، سائنسدان اور اسکالر دیے تھے ۔۔۔وہ لوگ جن کے دیے نظریات و نظام پر اج دنیا کا کارزار حیات چل رہا ہے ۔۔۔وہ پھول جن کی خوشبو سے اج بھی زمانے مہک رہے ہیں ۔۔۔احباب زی وقار یہ لوگ امت کے لیے قدرت کا ایک عظیم تحفہ تھے ۔۔۔ یہ نوبل پرائز بلکہ اس سے بھی اگے کے حقدار تھے !لیکن جب یہ شخصیات اپنی آخری عمر تک پہنچے ۔۔۔۔ جب مسلمان ان سے اپنا کام نکال چکے۔۔۔تو انکو زلیل کرکے دنیا سے رخصت کیا گیا ۔۔۔۔ہماری یہ مطلب پرستی اللہ کو کبھی پسند نہیں آئی ۔۔۔لہذا اج ہماری قوم میں ڈانس ، ایکٹر ، ٹک ٹاک کے کنجر ، گدھے اور گدھ پیدا ہورہے ہیں ۔۔۔ بلاشبہ ہم تاریخ کے ایک سنہرے دور سے گزرے ہیں ۔۔
لیکن اس عظیم دور کو کس طرح ہم نے اپنے ہاتھوں سے ختم کیا یہ بتانا بہت ضروری ہے ۔۔۔محمد زکریا الرازی عظیم مسلمان سائنسدان جنہوں نے جراثیم و زمین کی کشش ثقل کو دریافت کیا سرجری ایجاد کی اور دماغی امراض پر تحقیق کی ۔۔۔ اج میڈیسن کا ایک بہت بڑا حصہ انکی کتاب (کتاب الحاوی) پر کھڑا ہے وہ وجود جس نے مسلمانوں کو علم کی بینائی دی ۔۔۔۔ مسلمانوں نے اس عظیم وجود کو آخری عمر میں اندھا کرکے زلیل کیا ۔۔۔۔رپٹو ا ینیرسس کے بانی علم آواز میں دنیا کا اول ماسٹر پیس نالج اوف میڈیسن میں کئی ایجادات کا موجد عظیم مسلمان سائنسدان ابو اسحاق القندی بھی جب ااپنی آخری عمر میں پہنچے تو انھیں قید کرکے بھوکا پیاسا مارا گیا ۔۔۔عظیم مسلمان سپہ سالار طار ق بن زیاد سے کون واقف نہیں ہے ۔۔۔۔انہیں انکی آخری عمر میں دمشق کی جامع مسجد کے باہر فقیروں کی سی حالت میں دیکھا گیا ۔۔۔۔موسی بن نصیر جو طارق بن زیادہ کی معاونت کے لیے اندلس میں داخل ہوئے تھے اور پورا اندلس کفر سے پاک کردیا تھا ۔۔۔ آخر میں مسلمانوں کی طرف سے انہیں بھی تحفے کے طور پر عمر قید اور تھال میں بیٹے کا کٹا ہوا سر پیش کیا گیا ۔۔۔۔چودہویں صدی کے آخر میں عظیم جغرافیہ دان محی الدین پیری جوکہ یورپ میں آج بھی ریس البحر کہلاتے ہیںجن کے بنائے نقشے حیرتناک حد تک ایسے ہیں جنکو سیٹلائٹ کے بغیر ڈئزائن کرنا ممکن ہی نہ تھا ایسی علمی و پراسرار مسلم شخصیت کو 92 سال کی عمر میں غدار بول کر شہید کردیا گیا ۔۔۔۔امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ کے ساتھ کیا ہوا سب بخوبی جانتے ہیں ۔۔۔سلطان صلاح الدین ایوبی پر سب سے زیادہ حملے خود مسلمانوں نے کیے ۔۔۔ٹیپو سلطان کی شہادت کے پیچھے بھی مسلمان ہی کھڑے تھے ۔۔ ابن سینہ تمام زندگی مسلمان فوجوں کی سربراہی کرتے رہے ۔۔حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلا ؑ کو عسائیوں اور یہودیوں نے تو شہید نہیں کیا ! عظیم مسلمان سائنسدان اور فلاسفر ابن رشد کو زلیل اور شہید کرنے والے مسلمان ہی تھے ۔۔۔۔
مسلمانوں کی تاریخ میں زیادہ تر کوئی ہیرو یا محقق ایسا نہیں ملتا جو عزت و وقار کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوا ہو۔۔۔اج بھی محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو دیکھ لیں سڑکوں پر بیٹھا انٹریو دیتا نظر آئے گا ۔۔۔۔اپنے ملک کے فنکاروں کو دیکھ لیں بھوک سے مرتے نظر آئیں گے ۔۔۔اور تو اور تاریخ گواہ ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات فٹ پاتھ پر ہوئی ۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی بھی اسی ملک کے لوگوں سے بیچی ہے ۔۔۔گزشتہ دنوں ایک ٹی وی انٹریو میں ایک لبرل تجزیہ نگار نے کہا کہ مسلمان ایک مفاد پرست ٹولے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ۔۔۔انہیں صرف مال سے غرض ہے ۔۔۔ جہاں سے مال ملے وہاں یہ اپنوں کو قتل کرنے بیچ کھانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔۔۔اور یہ نچلی ترین سطح اپکو دنیا کی کسی اور قوم میں نہیں ملے گی ۔۔مجھے اس انٹریو کا کلپ بھیج کر دوست نے کہا کہ نوری بھائی اس کا جواب ہم ضرور دیں گے ۔۔۔ میں نے کہا کہ جواب دینے کی بجائے ہم اپنی غلطی تسلیم کرکے اسکو سدھاریں تو زیادہ بہتر ہوگا ۔۔۔
احباب اب اپکو سمجھ جانا چاہیے کہ امت مسلمہ میں رہبری کا فقدان کیوں ہے اور ہمیں کس جرم کی سزا ہے ۔۔۔جو قومیں اپنے ہیروز کی شکرگزار ہوتی ہیں در اصل وہ رب کی شکر گزار ہوتی ہیں ۔۔۔۔پھر خدا انھیں مذید نوازتا ہے اور نوازتا ہی چلاجاتا ہے ۔۔
یہاں تک کہ وہ چاند پر قدم رکھتے ہیں پھر مریخ انکے اگے جھک جاتا ہے ۔۔۔پھر پوری کائنات ان قدر دانوں کے سامنے کھلنا شروع ہوجاتی ہے جو اپنے ہیروز ، رہبروں استادوں کا احترام کرتے ہیں ان کو عزت دیتے ہیں ۔۔۔مسلمان اج بھی اپنے اس سنگین جرم سے توبہ کرلیں ۔۔۔اپنی زندگی میں عزت و احترام کو مقدم جانیں ۔۔۔تو یقین کریں بہت کچھ بدل سکتا ہے ۔۔
یاد رہے جب تک کوئی قوم وحدت پر قائم رہتی ہے ۔۔۔ لالچ اور خوف کی پرواہ کیے بغیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رکھتی ہے ۔۔تو قدرت اس وحدت میں اپنا فضل خاص شامل حال کرتی ہے ۔۔۔ہم لالچ میں آکر اس امت و ملک کو زاتی فائدے کی نذر تو کرسکتے ہیں ۔۔۔لیکن انے والے وقتوں میں ہماری نسلیں تباہ ہوجائیں گی ۔۔۔
کیا اپ دیکھ نہیں سکتے کہ پوری دنیا میں صرف پاکستانی سوشل و ٹیلی ویزن میڈیا ہے جنکو مواد کے م کا بھی نہیں پتہ ۔۔۔۔
ممبر پر بیٹھے ملاح کو کشتی پار لگانے کی بجائے کمانے کی زیادہ فکر ہے ، ممبر و مسجد میں جگتوں اور ہتکوں کا بازار گرم ہے ، ہمارے تعلیمی اداروں میں اعلی کوالٹی کے ڈانسر تیار کیے جارہے ہیں ۔۔۔ہمارا میڈیا سیاسی معاشرتی اور مذہبی تضادم کروانے پر سرگرم ہے ۔۔۔بائیس کروڑ دماغوں میں کوئی ایک بھی بندہ ایسا نہیں جو سوچے کہ امریکہ میں صرف سائنس پر 150 رسالے روزانہ شائع ہورہے ہیں ۔۔۔اسرائیل میں 40 کے قریب سائنس میگزینز اور تقریبا دس کے قریب چھوٹے بڑے ایجوکیشنز ٹی وی چینلز ہیں۔۔۔جبکہ ہمارے ملک میں تربیت و فہم پر کوئی ایک بھی ایسا رسالہ نہیں جولوگوں میں سائنسی اخلاقی جدید شعور ابھارتا ہو۔۔۔جو فلکیات و ارضیات سمیت دماغوں میں سوال پیدا کرتا ہو کہ اللہ کی قدرت کیوں کیا اور کیسے کرتی ہے!
کوئی دماغ اس طرف سوچنے پر راضی ہی نہیں ۔۔۔ہر شخص ٹک ٹاک پر وائرل فحاشاوں اوار فکشن فلمائی دنیا کے پیچھے پڑا ہوا ہے ! آخر کیوں !!!کیونکہ ہم بے قدرے لوگ ہیں ۔۔۔۔اللہ نے ہم سے سوچنے کی طاقت ہی چھین لی ہے ۔۔۔وہ دماغ ہی چھین لیے جو قوموں کی عظمت کا نشان ہوتے ہیں ۔۔۔کیونکہ ہم اپنے مقدر کے ستاروں کو نوبل پرائز کی بجائے فٹ پاتھ پیش کرتے ہیں ۔۔۔انہیں کام نکال کر بیچ دیتے ہیں یا انھیں زلیل کرکے مارتے ہیں ۔۔۔ان کا زکر ہمارے نصاب کی کتابوں میں نہیں ملتا ۔۔۔کبھی اپنے بچوں میں ان پر بات نہیں کرتے ۔۔انتہائی افسوس کے ساتھ لکھ رہا ہوں کہ میں نے خود اپنی آنکھوں سے جید و فقہی علماء شیخ الحدیث و تفسیر اکابر کو اپنی آخری عمر میں بھیک مانگتے دیکھا ہے ۔۔۔کیا وہ اس سلوک کے مستحق تھے؟؟
ایسی عظیم ہستیاں دنیا سے زلیل ہوکرجائیں انکی قدرت نہ کی جائے اور ہم حرص و غرض میں ڈوبے عزت سے رہیں ۔۔۔خدا کی سلطنت میں ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا ۔۔۔۔ابھی اٹھیں اور اپنی صدیوں کی اس غلطی کا ازالہ کریں ۔۔۔ تلاش کریں وہ محققین ، علماء ، دانشور جن کی زندگی اللہ اور اسکے رسولﷺ کے دین کا پرچار و حفاظت کرتے گزری ہو۔۔۔ایسے استاد ڈھونڈیں جو عالم و ماہر تو ہیں لیکن غربت انھیں دیوار سے لگائے کھڑی ہے ۔۔ہر اس وجود کو ڈھونڈیں جس کی عزت و قدر تم پر پانچ ارکان دین کی طرح فرض ہے ۔۔۔۔زرا ان لبوں پر مسکراہٹ لا کر تو دیکھو ان پر سے مصائب کا بوجھ ہٹا کر تو دیکھو انکو عزت دیکر تو دیکھو۔
مجھے قسم ہے خدا کی عزت کی ! اللہ تمہاری نسلوں سے زمانے کی امامت کا کام لے گا۔۔۔۔تمہاری نسل امام احمد رضا، امام احمد بن حمبل ، بو علی سینا، حکیم لقمان سمیت دیگر مفکارن امت جیسے لوگوں سے بھر جائے گی ۔۔۔کیونکہ جو لوگوں کا شکر گزارہوتا ہے وہ دراصل اللہ کی قدرت کا شکرگزار ہوتا ہے اور یہی جینے کا اصول ہے ۔۔۔۔ اگر تحریر پسند ہوتو شئیر لازمی کیجیے گا
فقیر مدینہ غلام نبی قادری نوری
بزم نوریہ اسلامک ریسرچ سنٹر

میری گزشتہ کرونا وائرس والی پوسٹ پر ایک بھائی نے اعتراض کیا کہ آخر وہ کونسی وجہ ہے کہ مسلمان اللہ پر سے اعتماد کمزور کرکے کافروں کی لیباٹریز کی طرف دیکھ رہے ہیں ، خدا ایسی وباوں کے خلاف لڑنے والے ازہان مسلمانوں کو کیوں عطا نہیں کرتا ۔۔۔۔ ؟؟؟
آپ کا رد عمل کیا ہے؟
Love1
Sad0
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔
ریپلائی کیجیئے